Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 21 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News | Best Urdu Website in World

کرینہ کا سیف علی خان کو مشورہ

ویب ڈیسک هفته 29 دسمبر 2018
کرینہ کا سیف علی خان کو مشورہ

کرینہ کپور نے خواہش ظاہر کی ہے کہ ان کے شوہر سیف علی خان کو سنی لیون کے شوہر سے ملنا چاہیے۔بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور نے شادی کے بعد اب تک صرف ایک ہی فلم ’ویر دی ویڈنگ‘ میں کام کیا ہے لیکن اس کے باوجود وہ اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں جس کی وجہ ان کا بیٹا تیمور علی خان ہے جسے چھوٹی سی عمر میں ہی بے پناہ شہرت حاصل ہے جب کہ اب کرینہ نے فلموں کے بعد ریڈیو پر بھی آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرینہ کپور نے رواں ماہ ریڈیو شو کا آغاز کیا ہے جس میں وہ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کو مدعو کرکے ان کی زندگی سے متعلق دلچسپ سوالات پوچھیں گی، اپنے پہلے ریڈیو شو میں کرینہ نے خوبرو اداکارہ سنی لیون کو مدعو کیا اور ان سے دلچسپ سوالات کیے۔ کرینہ کپور نے سنی لیون سے ماں بننے کا تجربہ شیئر کرنے کا کہا اور ان کے شوہر سے متعلق پوچھا جس پر سنی لیون نے جواب دیا کہ وہ خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہیں کیوں کہ ان کے شہور ڈینیل ویبر بچوں کو سبنھالنے میں ان کی بہت مدد کرتے ہیں اور بچوں کے کپڑے تبدیل کرنے سے لے کر ان کو کھلانے پلانے میں بھی بھرپور ساتھ دیتے ہیں، جس پر میزبان نے خواہش ظاہر کی کہ وہ چاہتی ہیں ان کے شوہر سیف علی خان کو ایک بار ڈینیل ویبر سے ملنا چاہیے۔ واضح رہے کہ شو سے قریبی ذرائع نے بتایا کہ یہ نیا شو بھی عشق 104.8 ایف ایم پر پیش کیا جارہا ہے، جس کے ذریعے مداحوں کو کرینہ کپور سے بات چیت کا موقع ملے گا‘۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس پروجیکٹ کو سائن کرنے سے قبل کرینہ کپور خان نے کرن جوہر سے مشورہ کیا تھا جس کے بعد کرن جوہر نے کرینہ کو اس شو کو سائن کرنے کی تجویز دی۔ خیال رہے کہ کرن جوہر بھی اس وقت اپنے ریڈیو شو کالنگ کرن کی میزبانی کررہے ہیں۔ اس شو پر کرن جوہر سے مداح اور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ان کے ساتھی پیار اور رشتوں سے متعلق سوالات پوچھتے ہیں جس پر کرن جوہر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔ مالدیپ میں چھٹیاں گزار کر واپس آنے کے بعد اداکارہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اس پلیٹ فارم پر ڈیبیو کرنے کے لیے اس سے بہتر شو کا انتخاب نہیں کرسکتی تھی۔ یاد رہے کہ اس ریڈیو شو کے علاوہ کرینہ کپور اس وقت کرن جوہر کی فلم میں بھی مصروف ہیں، جس میں وہ ایک منفرد کردار کرتی نظر آئیں گی۔ کرینہ کپور خان کہتی ہیں کہ انھیں اس بات کی خوشی ہے کہ عورتیں اپنے ساتھ کسی بھی طرح کی زیادتی یا نا انصافی کے خلاف آواز اٹھانے لگی ہیں جبکہ بالی وڈ میں بھی لڑکیاں ایک محفوظ ماحول چاہتی ہیں اور اس سمت میں کام ہو بھی رہا ہے۔ کرینہ کپور ایک ایف ایم اسٹیشن پر نئے شو کے لانچ کے موقع پر بول رہی تھیں۔

(84 بار دیکھا گیا)

تبصرے