Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 17 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

فلم انڈسٹری کا اب بہتر ہوا ہے حال,اداکار میکال

ویب ڈیسک هفته 29 دسمبر 2018
فلم انڈسٹری کا اب بہتر ہوا ہے حال,اداکار میکال

پاکستانی اداکار میکال ذوالفقارنے ایک ماڈل کی حیثیت سے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر آہستہ آہستہ ایکٹنگ میں قدم رکھا۔ انہوں نے ایسی ویڈیوز اور کمرشلز کے لیے ماڈلنگ کی جو ایکٹنگ سے بہت قریب تھے۔ اس کے بعد انہیں کچھ پیشکشیں آنا شروع ہوئیں اور انہوں نے فلمی زندگی کا آغاز کیا۔ انہیں لگتا ہے کہ میں نے ایکٹنگ کو نہیں بلکہ ایکٹنگ نے مجھے منتخب کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے آپ کو ایکٹنگ کی تربیت دینے کا سلسلہ جاری رکھا اور امید ہے کہ اب میں یہ تربیت کا سلسلہ مکمل کر چکا ہوں۔ میکال ذوالفقار کہتے ہیں کہ معیاری کہانی کی حامل بھارتی فلم اور ٹی وی سیریل میں کام کرنا ان کی خواہش ہے لیکن اس کے لئے وہ بولڈ مناظرعکسبند نہیں کراسکتے۔میکال ذوالفقار کا کہنا تھا کہ بھارتی ڈرامہ وہاں کی فلموں سے متاثر ہے جہاں حقیقت سے عاری ایک خیالی دنیا دکھائی جاتی ہے۔ اچھے ڈرامے کے لئے یہ ضروری نہیں کہ اس کا موضوع قتل و غارت گری یا محبوب کی بے وفائی ہو، اس کے بغیر بھی اچھی کہانی اور معیاری ڈرامہ پیش کیا جاسکتا ہے، پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی کہانی حقیقت پر مبنی ہوتی ہے، یہی اس کی مقبولیت کا اصل راز ہے، بھارتی ٹی وی پروڈیوسر کو بھی چاہیئے کہ وہ پاکستانی ڈراموں سے سیکھیں۔پاکستانی اداکار کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں کام کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کے لئے کہانی کا جاندار ہونا بہت ضروری ہے، اس کے علاوہ بھارتی اسکرین پر رومانوی مناظر بڑے بے باک انداز میں عکسبند کرائے جاتے ہیں لیکن وہ ایسا نہیں کرسکتے۔

(210 بار دیکھا گیا)

تبصرے