Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

فریال سندھ بینک کی سیاہ و سفید کی مالک تھیں

ویب ڈیسک هفته 29 دسمبر 2018
فریال سندھ بینک کی سیاہ و سفید کی مالک تھیں

کراچی ۔۔۔۔جے آئی ٹی نے فریال تالپور کے فیصلوں کا بھانڈا پھوڑدیا ، وہ سندھ بینک کے فیصلے کرتیں اورمعاملات کی منظوری دیتی تھیں ، وہ سندھ بینک کی سیاہ و سفید کی مالک تھیں ۔ رپورٹ کے مطابق سندھ بینک میں فریال تالپور کے منظور نظر افراد بھرتی کئے گئے ، سندھ بینک کا صدر حکومت کے بجائے فریال تالپور کو جواب دہ تھا ، فریال تالپور کی ہدایت پر سندھ بینک میں4بڑے افسروں نورزہری ، بدرالدین ، مختیاراحمد اور وسیم حیدر کو بھرتی کرایا گیا ، فریال تالپور کے کہنے پر نو رز ہری کو شہید بیظیر آباد برانچ کا منیجر لگایاگیا ، فریال تالپور کے منظورنظر افراد کے ذریعے جعلی اکاونٹس کھلوائے جاتے تھے ، سندھ بینک کے صدر بلال شیخ کا فریال تالپور کو خط جے آئی ٹی رپورٹ کا حصہ ہے ، فریال تالپور کو لکھے گئے خط میں برائے توجہ اے جی مجید کا نوٹ بھی ہے،

(176 بار دیکھا گیا)

تبصرے