Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

ویب ڈیسک هفته 29 دسمبر 2018
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

نئے سال کے شروع میں ہی عوام کے لئے اوگرا کی جانب سے خوشخبری ملنے کا امکان ہے، اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کرلی ہے، جس کے مطابق یکم جنوری سے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے تیارکی جانے والی تجویز منظور ہونے کی صورت میں پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل میں 2 روپے اور مٹی کا تیل 25 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی منظوری حکومت دے گی جب کہ قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

(333 بار دیکھا گیا)

تبصرے