Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اسٹریٹ کریمنل ، تالا توڑ اور ڈکیت گروپ آئوٹ آف کنٹرول

ویب ڈیسک جمعه 28 دسمبر 2018
اسٹریٹ کریمنل ، تالا توڑ اور  ڈکیت گروپ آئوٹ آف کنٹرول

رواں سال بھی اسٹریٹ کرمنل آئوٹ آف کنٹرول رہے ‘ یومیہ 76 سے زائد شہری لٹتے رہے ‘ موٹر سائیکل لفٹر اور کارلفٹر بھی سرگرم رہے ‘ ڈاکوئوںنے 3 بینک لو ٹ لیے‘ 6 منی چینجر ‘ سی این جی اسٹیشن ‘ پیٹرول پمپ لوٹ لئے‘ دکانوں اور تالہ توڑ گروپ کے 150 سے زائد دکانوں اور مارکیٹوں کے تالے توڑے‘ماہ جنوری میں شہر میں لوٹ مار کرنے والے ملزمان نے دوران ڈکیتی مزاحمت پرایک کمسن بچی ، ایک خاتون ، ایک تاجرسمیت 6 افراد کو قتل کیا جن میں2 جنوری کو نیوکراچی بلال کالونی میں شہری ارشد ، 7جنوری کو پریڈی میں تاجر اویس ‘15جنوری کو کھوکھراپار میں خاتون روزینہ ‘22جنوری کو مومن آباد نوجوان شاہ زیب اور 29 جنوری کو قائد آباد میں رینجرزاہلکار عبدالروف اور31جنوری کو کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر کمسن بچی شامل تھی ، 8جنوری کو رضویہ کے علاقے میں واقع نیشنل بینک میںتعینات سیکورٹی گارڈ بینک کے 27لاکرز توڑ کر کروڑوں مالیت کا سامان لے کر فرار ہوا جس کو پولیس تاحال گرفتار نہیں کرسکی۔17فروری کو فیروز آباد کے علاقے میں نامعلوم مسلح ملزمان نے منی ایکسچینج کی گاڑی سے عملے کو یرغمال بناکر38ہزار امریکن ڈالر یعنی پاکستانی 42لاکھ روپے کی رقم چھین لی ۔مارچ کو بوٹ بیسن کے علاقے کلفٹن میں ڈاکوئوں کی دیدا دلیری کے انہوں نے حساس ادارے این ایل سی کی کیش وین کو بھی نہیں چھوڑا کیش وین سے رقم لوٹنے کی کوشش میں ڈاکوو ٔں نے اندھا دھند فائرنگ کردی تھی‘ جس کے نتیجے میں این ایل سی کے گارڈ رویش خان جاں بحق اورکئیشیر سمیت 2افراد کو زخمی ہوگئے تھے ماہ مارچ میں لٹیروں نے لیاقت آباد مارکیٹ‘ جوہر آباد ‘ گارڈن ‘ نارتھ ناظم آباد و شہر کے مختلف علاقوں میں دکانوں اور دفاتروں میں درجن سے زائد نقب زنی کی وارداتوں میں بھاری رقم اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ لیا ‘جبکہ گلستان جوہر میں نجی منی چینجر سے مسلح ملزمان دن دیہاڑے 27لاکھ کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے اور مزاحمت کرنے پر گارڈ کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔ 3مئی کو گلشن اقبال کے علاقے میں نامعلوم مسلح ملزمان نے یو بی ایل بینک میں داخل ہوکر عملے کو یرغمال بنا کر 53لاکھ 54ہزار روے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے واضح رہے کہ مذکورہ بینک ڈکیتی رواں سال کی پہلی بینک ڈکیتی تھی تاہم پولیس نے چند روذ بعد ہی بینک ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکرکے کچھ رقم برآمد کرلی تھی جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں ‘ 23مئی کو پاپوش نگر میں نامعلوم ملزمان نے حسنین جیولرز میں نقب زنی کی واردات میں 20تولہ سونا لوٹ کر فرار ہوئے۔جون میں مسلح ڈاکوو ٔں نے سرجانی ٹاؤن میں سی این جی پمپ ‘پاپوش نگر میں جیولرز کی دکان اور شہر کے مختلف علاقوں میں لوٹ مار کے دوران نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ لیا۔ 4جولائی کو ڈیفنس کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد نے سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر توفیق کی سرکاری کار نمبر GS.961چھین لی‘ جبکہ 30 جولائی کو بھی نامعلوم ملزمان نے گذری کے علاقے سے اسلحے کے ذور پر ڈسٹرکٹ ملیر کورٹ کی جج کی سرکاری کار GS.826چھین کر فرار ہوگئے۔ماہ اگست میں بے لگام ڈاکوئوںنے ایک بینک ڈکیتی‘ منی چینجر اور شہریوں سے 93لاکھ سے زائد رقم لوٹ لی‘ ٹیپو سلطان میںکمرشل ایریا میں 9دفاتروں میں نقب زنی کی واردات ہوئی ‘واضح رہے کہ شہر کے مختلف مقامات پر ڈکیتی و رہزنی ،بنگلوں اور گھروں میںڈکیتی اور گاڑیاں چھین و چوری کی سینکڑوں واردات عام ہے ‘2اگست کو فیروز آباد کے علاقے میں نامعلوم مسلح ملزمان نے بینک اسلامی میں دھاوا بول دیا اور کیش کاو ٔنٹر سے 8لاکھ روپے لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔8ستمبر کو سچل کے علاقے میں وزیر ایکسائز کے سیکریٹری کے گھر پر ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں ملزمان نے نقدی او لاکھوں مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ،10ستمبر کو درخشاں کے علاقے میں قائم فٹ پاتھ سے اسکول سے نامعلوم ملزمان ڈھائی لاکھ روپے کیش اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس کے واقعہ نقب زنی ہے۔11ستمبر کو کورنگی میں نامعلوم ملزمان نے دو دکانوں کے تالے توڑکر بھاری مالیت کو سامان چوری کرلیا۔16ستمبر کو سائٹ کے علاقے میں قائم دبئی اسلامک بینک سے سیکورٹی گارڈ نے لاکرز توڑ کر 51لاکھ 15ہزار اور سو سے زائد رقوم لوٹ کر فرارہوگئے تاہم پولیس نے ایک گارڈ کو گرفتار کیا۔شہر قائد کے مختلف علاقوں میں سرکاری کار سمیت 94گاڑیاں چھینی و چوری کرلی گئی ،140موٹر سائیکلیں چھینی وچوری ہوئی ‘ جبکہ شہریوں کو 2500سے زائد موبائل فونز سے محروم کردیا گیا جبکہ متعدد شہریوںسے لاکھوں روپے نقدی سے محروم کیا گیا ۔17نومبر کو ملیر میں سرکاری اسکول میں نامعلوم ملزمان نے نقب زنی کی واردات کی جبکہ 21نومبر کو کھارادر میں دو دکانوں میں نقب زنی کی واردات ہوئی ان وارواتوں میں لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان چوری ہوا ۔شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم ملزمان 85گاڑیاں چھینی اور 150سے زائد گاڑیاں چوری کرلی گئی ۔

(155 بار دیکھا گیا)

تبصرے