Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سندھ میں جعلی ڈگری والے افسران بدستور عہدوں پرقابض

قومی نیوز جمعه 28 دسمبر 2018
سندھ میں جعلی ڈگری والے افسران بدستور عہدوں پرقابض

کراچی۔۔۔۔ سندھ کے محکموں میں جعلی ڈگری ثابت ہونے کے باوجود افسران اپنے عہدوں پر تعینات ہیں‘ افسران کے خلاف انکوائری اور چارج شیٹ کے احکامات تودیئے گئے ‘ لیکن افسران کو عہدوں سے معطل نہیں کیاگیا‘ 6 ماہ گزرنے کے باوجود چارج شیٹ تک جاری نہیں کی گئی‘ جبکہ انکوائری افسر نے بھی تحقیقات سے معذرت کرلی‘ ذرائع کے مطابق گزشتہ برس آڈیٹر جنرل سندھ نے مختلف صوبائی اداروں کے آڈٹ کے دوران گریڈ 18 سے اوپر کے مختلف عہدو ں پر تعینات افسران کی ڈگریوں کی تصدیق کی شرط عائد کی تھی‘ جس پر وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن نے صوبائی انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے 2 افسران ساجد انور سیہڑ اور اطہر بلوچ کی اسناد کو جعلی قرار دیا تھا‘ تاہم دونوں افسران نے اپنی اسناد کی ازخود تصدیق کرائی اور ان اسناد کو آڈیٹر جنرل سندھ کے پاس جمع کرادیا‘ لیکن دونوں افسران کی تصدیق شدہ اسناد کو بھی ہائر ایجوکیشن کمیشن نے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں اسناد پر جعلی اسٹیمپ اور دستخط کئے گئے ہیں‘ ذرائع کے مطابق ایس اینڈ جی ڈی اے نے دونوں افسران کے خلاف تحقیقات کے لیے ایک سینئر افسر کو مقر ر کیاتھا‘ جبکہ آئی ٹی سیکریٹری کو ہدایت کی گئی تھی کہ دونوں افسران کے خلاف چارج شیٹ جاری کی جائے‘ ذرائع کاکہنا ہے کہ 6 ماہ قبل شروع ہونے والی اس تحقیقات میں انکوائری افسر نے یہ کہہ کر معذرت کرلی کہ وہ دیگر کاموں میں مصروف ہیںاور اس کیس کی حساسیت زیادہ ہے ‘ اس لیے تحقیقات نہیں کرسکتے‘ اس کے بعد ایس اینڈ جی ڈی اے نے اس ضمن میں نئی انکوائری افسر کی تلاش شروع کردی ہے ‘ جبکہ دوسری جانب انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سیکریٹری کی جانب سے 6 ماہ گزرنے کے باوجود دونوں افسران کے خلاف کوئی چارج شیٹ جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی انہیں عہدوں سے معطل کیا گیاہے ۔

(249 بار دیکھا گیا)

تبصرے