Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 21 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News | Best Urdu Website in World

کبھی خوشی… کبھی غم

ویب ڈیسک جمعه 28 دسمبر 2018
کبھی خوشی… کبھی غم

دوہزاراٹھارہ… رخصت ہونے کو ہے … کراچی کیلئے یہ سال کبھی خوشی …کبھی غم کے مصداق رہا …جہاں ایک طرٖف96 دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کو جہنم رسید کیا گیا …کئی دن ایسے بھی گزرے جب نہ دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہوا … نہ لوٹ مار کے دوران کسی نے جان گنوائی … وہیں اس سال 366 افراد قتل کردئیے گئے … ٹریفک حادثات میں 1355 افراد نے سڑکوں پراپنی جانیں گنوادیں … ٹریفک پولیس کے اعدادوشمار کے مطابق تو یہ تعداد دوسو کے لگ بھگ تھی لیکن مصدقہ ذرائع اس کی نفی کرتے رہے …اس دوران ٹریفک پولیس خاصی متحرک رہی … شہریوں کے ڈھائی لاکھ سے زائد چالان کئے گئے اور2 کروڑ روپے سے زائد کی رقم وصول کی گئی … اس دوران ٹریفک پولیس کا سارا زور موٹرسائیکل سواروں کی طرف ہی رہا جبکہ ٹینکر اور ٹرالر شہر کی سڑکوں پردندناتے اور شہریوں کو کچلتے رہے … تالہ توڑ گروپ بھی کسی سے پیچھے نہیں رہا … تین بینک بھی لٹے … صرافہ بازار کا بھی صفایا ہوا … چھ منی چینجروں سے کروڑوں روپے لوٹ لئے گئے … اس سال سندھ میں دو آئی جی اور پولیس چیف تبدیل کئے گئے…2018 کے آخری مہینہ کراچی پر خاصی بھاری رہا … دہشت گردوںنے کھل کر اپنی موجودگی کا احساس دلایا … پے درپے دہشت گردی کے چھ واقعات نے سندھ حکومت کو ہلاکر رکھ دیا …ان واقعات میں سے تین واقعات ضلع جنوبی میں ہوئے … چینی قونصلیٹ پر دہشت گرد حملہ ہوا … گاڑی میں بم دھماکہ کیا گیا … اور سال کے جاتے جاتے ڈیفنس میں ایم کیوایم کے سابق رکن قومی اسمبلی اور کراچی کی ایک نمایاں شخصیت علی رضا عابدی کو ان کے گھر کے دروازے پر اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا … ان واقعات نے خصوصا شہر کے پوش اور محفوظ سمجھے جانیوالے علاقے ڈیفنس کے مکینوں میں خوف کی ایک لہر دوڑا دی ہے …سال 2019کی آمد آمد ہے … شہری ہرسال کی طرح اس برس کو بھی جرائم اور دہشت گردی سے پاک دیکھنے کے خواب آنکھوں میں سجائے ہوئے ہیں … اللہ کرے کہ ان کے خوابوں کو تعبیر ملے … پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ

(96 بار دیکھا گیا)

تبصرے