Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی میں کرائے کے قاتل کالعدم جماعتوں کےعسکری نیٹ ورک پھر فعال

قومی نیوز جمعه 28 دسمبر 2018
کراچی میں کرائے کے قاتل کالعدم جماعتوں کےعسکری نیٹ ورک پھر فعال

کراچی…. کراچی میں دہشت گردی کی نئی لہر کے بعد مستقبل میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں پرحملوں کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی پر مامور ادارے نے سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلع کیا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور فرقہ وارانہ قتل کی وارداتوںمیں ملوث مختلف گروہ متحرک ہوچکے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق حساس ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سیاسی و کالعدم جماعتوں کے گرفتار ملزمان سے ہونیوالی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ کراچی میں سیاسی لوگوں پر حملوں کا سلسلہ تیز ہوسکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس وقت کراچی میں ماضی میں فعال رہنے والا عسکری ونگ، کالعدم جماعتوں اور کالعدم قوم پرست جماعتوں کے نیٹ ورک فعال ہو رہے ہیں اور انہوں نے اپنی کارروائیاں بھی تیز کر دی ہیں۔ قائد آباد بم دھماکے سے شروع ہونے والا سلسلہ ابھی متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل پر رکا ہے ، تاہم کرائے کے قاتلوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے نیٹ ورک سے وابستہ لوگ مزید منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں خدشہ ہے کہ شہر میں سیاسی کلنگ کاسلسلہ مزید بڑھ بھی سکتا ہے ، لہذا تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں کو محتاط رہنے کی ہدایات دی جائیں اور اپنی نقل و حرکت بھی محدود رکھنے کا کہا جائے ، جب کہ حکومتی سطح پر سیکورٹی اقدامات کو بھی بڑھایا جائے۔

(257 بار دیکھا گیا)

تبصرے