Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

96 جرائم پیشہ مارے گئے 14 ہزار دھرلیے گئے

ویب ڈیسک جمعه 28 دسمبر 2018
96 جرائم پیشہ مارے گئے  14 ہزار دھرلیے گئے

رواں سال پولیس نے مقابلے میں 96 دہشت گردوں اور ڈاکوئوں کو جہنم رسید کیااور 14 ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے جدید اسلحہ برآمد کیا‘ مقابلوںمیں گینگ وار کامرکزی ملزم غفار ذکری کالعدم تنظیم کے 26 دہشتگرد مار ے گئے‘ اعداد وشمار کے مطابق جنوری رینجرز اور پولیس نے مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے 5دہشتگرد اور 7 ڈاکوو ٔں کو ہلاک کیا‘ جبکہ 6 ڈاکو عوام کے تشدد اور فائرنگ سے ہلاک ہوئے ،ملیر کینٹ کے قریب کالعدم تنظیم کا دہشتگرد مبینہ خودکش حملے میں مارا گیا ‘رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران کالعدم و سیاسی تنظیم اور دیگر جرائم میں ملوث 1020ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد کرنے دعویٰ کیا2جنوری کو رینجرز اور سی ٹی ڈی نے بلدیہ قائم خانی کالونی میںمقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مولوی عبدالکریم سواتی‘ یوسف سمیت 3دہشتگردوں کو ہلاک کیا‘ 4جنوری کو خواجہ اجمیر نگری میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو آصف اور اسکا ساتھی سلمان ہلاک ہوا تھا۔ ماہ فروری پولیس مقابلے میں 2ڈاکو ہلاک اور ایک ڈآکو شہری کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ‘مقابلے میںرینجرز اور پولیس نے مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار کے 5کارندوں اور 3ڈاکوؤں کو ہلاک کیا‘جبکہ 1600 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا جس میں ایم کیو ایم کا ٹارگٹ کلر رئیس مما بھی شامل ہے ‘13مارچ کو لیاری کے علاقے بغدادی میں لیاری گینگ وار کے کمانڈر زاہد ذکری اور اسکے ساتھیوں نے رینجرز کے اسکواڈ پر فائرنگ کی تھی‘ جس کے نتیجے میں رینجرز اہلکار فواد حسین شہید اور 4رینجرز اہلکار سمیت 5افراد زخمی ہوئے تھے ‘ رینجرز کی جوابی فائرنگ سے لیاری گینگ وار کے 5کارندے چاکر علی ‘مہر علی‘عامر عرف پانڈے ‘عمیر علی اور عامر علی ہلاک ہوئے شہر میں ۔ دوسری جانب پولیس نے ماہ مارچ میں صرف مقابلے کے دوران 3ڈاکوؤں کو ہلاک کیا ‘ماہ اپریل تاجر کی فائرنگ اور پولیس مقابلے میں5ڈاکو ہلاک اور پولیس مقابلے میں 2 اغواکاروں کو ہلاک کیا گیا‘ اس ہی ماہ پولیس مقابلے میں ایک اہلکار شہید اورایس ایچ اور شدید زخمی ہوا‘ پولیس اور رینجرز نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران1230ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا مئی میں پولیس مقابلوں کے دوران لیاری گینگ وار کے 4کارندے اور 4ڈاکوئوں کو ہلاک کیا گیا‘ جبکہ پولیس اور رینجرز نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 1119ملزمان کو گرفتار کیا ،تھانے سے 3 ملزمان اور ایس آئی یو سے ایک ملزم فرار ہوا۔ماہ جون میں پولیس نے مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہوئے جبکہ پولیس اور رینجرز نے 1200سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔ماہ جولائی میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہوئے جبکہ کالعدم تنظیم کا ایک دہشتگرد فرار ہونے کی کوشش کے دوران بلندی سے گر ہلاک ہوگیا ‘پولیس اور رینجرز نے شہر قائد اور اندورن سندھ میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 1224ملزمان کو گرفتار کرلیا ‘ ماہ اگست میں مجموعی طور پر9ڈاکوں ہلاک ہوئے ، پولیس اور رینجرز نے مختلف جرائم میں ملوث 1287ملزمان کو گرفتار کیا، پولیس مقابلوں کے دوران 8ڈاکوں ہلاک جبکہ عوام کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک ہوا‘ماہ ستمبر کوکراچی پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے 3دہشتگردوں اور 3ڈاکوئوں کو ہلاک کیا جبکہ دکاندار نے لوٹ مارکرنے والے ڈاکو پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا، پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ٹارگٹ کلرز ، اسٹریٹ کرمنل سمیت 1243ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ اورمسروقہ سامان برآمد کرنے کا دعوی کیا‘اکتوبر میںپولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلے کے دوران 11جرائم پیشہ افراد کو ہلاک کیا جبکہ مقابلے کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر گینگسٹر کا کمسن بیٹا بھی جان سے ہاتھ بیٹھا ، پولیس مقابلوں میں ایک پولیس اہلکار شہیداورپولیس افسر سمیت4اہلکار زخمی ہوا، پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران پولیس افسر، پولیس اہلکار ،ٹارگٹ کلر و دیگر جرائم میں ملوث 1404ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرنے کا دعوی کیا گیا ‘نومبر میں پویس مقابلے میں 3 دہشتگرد سمیت 7جرائم پیشہ افراد کو ہلاک کیا گیا ‘ رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکاررروائیوں کے دوران پولیس افسر ، ٹارگٹ کلر سمیت 1658ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا ‘2 شہریوں کو بازیاب کیا گیا ۔

(96 بار دیکھا گیا)

تبصرے