Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 19 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

چڑیا گھر سے لاپتہ پیتل کے شیربازیاب‘ دوبارہ نصب

قومی نیوز جمعرات 27 دسمبر 2018
چڑیا گھر سے لاپتہ پیتل کے شیربازیاب‘ دوبارہ نصب

کراچی…. بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام کراچی چڑیا گھر سے برسوں سے غائب پیتل کے بنے شیروں کے 2 مجسموں کو ڈھونڈ کر دوبارہ اپنی جگہ نصب کردیا گیا ہے۔ پیتل سے بنے شیروں کے ان 2 مجسموں کو بازیاب کرانے کا سہرا میٹرو پولیٹن کمشنر ڈاکٹر سیف الرحمن کو جاتا ہے۔

 

واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ نے ان قیمتی مجسموں کو دنیا کے 2 چڑیا گھروں کراچی زو اور لندن کے چڑیا گھر کو تحفے میں دیا تھا۔ کچھ سال قبل ان پیتل کے بنے شیروں کے مجسموں کو کراچی چڑیا گھر سے غائب کردیا گیا تھا جسے میٹرو پولیٹن کمشنر کی کوششوں سے ڈھونڈ کر دوبارہ کراچی زو کے مرکزی دروازے پر نصب کردیا گیا ہے‘ جہاں پر پہلے بھی نصب تھے۔

(225 بار دیکھا گیا)

تبصرے