Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

را اورمقامی دہشت گردوں میں گٹھ جوڑکے اشارے

ویب ڈیسک جمعرات 27 دسمبر 2018
را اورمقامی دہشت گردوں میں گٹھ جوڑکے اشارے

کراچی ….ملک میں امن وامان خراب کرنے کے لئے را نیٹ ورک اورمقامی دہشت گردوں کے درمیان گٹھ جوڑکے اشارے ملنے لگے ،کراچی میں حالیہ دنوں میں چینی قونصلیٹ حملے ، گلستان جوہرمیں ایم کیوایم کے میلاد میں دھماکے ، ڈیفنس کاربم دھماکے اورسیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی تفتیش کے دوران سی پیک کو ضرب لگانے کی سازش اورخوف وہراس پھیلانے کے اشارے ملے ہیں

 

سیکورٹی اداروں اورسی ٹی ڈی افسران سے حاصل معلومات کے مطابق تفتیش کے دوران واضح طورپریہ اشارے ملے ہیں کہ ان واقعات میں ملوث ملزمان کی ڈوریاں بیرون ملک سے ہلائی جارہی ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہوا کہ ملزمان کسی نیٹ ورک کے کارندے تھے یا اجرتی قاتل استعمال کیے گئے ،چینی قونصلیٹ میں مارے جانے والے ایک دہشت گرد کی شناخت بی ایل اے کارندے طورپر ہوئی

 

تفتیش کے دوران یہ پتہ چلا کہ دہشت گردوں کے را نیٹ ورک سے جڑے اسلم اچھو گروپ سے رابطے تھے جبکہ ڈیفنس میں کار دھماکے سے متعلق بھی خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے کہ یہ سی پیک سے وابستہ چائنیزکوخوفزدہ کرنے کی سازش تھی‘ جبکہ پی ایس پی کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ اور اس کے بعد ایم کیو ایم کے سابق رہنما علی رضا عابدی کی ٹارگٹ کلنگ بھی کراچی میں سیاسی تصادم کرانے کی سازش سمجھی جارہی ہے

 

 تفتیش کاروں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر ان ملک دشمن عناصر کا گٹھ جوڑ ہے تو حالات کو مزید خراب کرنے کے لئے بدامنی کے مزید واقعات ہوسکتے ہیں۔ کراچی کے حالیہ واقعات میں تفتیش کارملنے والی شہادتیں کے ساتھ ملوث نیٹ ورک کے رہنماؤں کے ملکی اوربیرون ملک رابطوں پرنظررکھے ہوئے ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق اب تک کی تفتیش میں ایم کیو ایم لندن اور بلوچ لبریشن آرمی کو شامل کیا گیا ہے جبکہ اجرتی قاتلوں کے حوالے سے بھی تفتیش کی جائے گی‘ اس کے علاوہ علی رضا عابدی قتل کے حوالے سے جیو فینسنگ بھی کرائی جائے تاکہ واردات کے وقت جائے وقوع پر موبائل سگنلز کا معلوم ہوسکے۔

(215 بار دیکھا گیا)

تبصرے