Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

لاہور میں ویڈیو شوٹ کرنے والاخود’’ شوٹ ‘‘ہوگیا

ویب ڈیسک جمعرات 27 دسمبر 2018
لاہور میں ویڈیو شوٹ کرنے والاخود’’ شوٹ ‘‘ہوگیا

لاہور….لوگوں سے مذاق کرنا اور ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ڈالنے کے نتائج خطرناک بھی ہوسکتے ہیں، لاہور میں ’’پرینک‘‘ ویڈیو شوٹ کرنے والے نوجوان کو گولی ماردی گئی۔پارک میں بیٹھے یا راہ چلتے کوئی اجنبی اچانک آپ کے سامنے آئے اور کوئی الٹا سا سوال کر دے، اس ایڈونچر کو اردو میں مذاق اور انگریزی زبان میں پرینک کہتے ہیں۔

لاہور کے لٹن روڈ کے رہائشی گھر سے پرینک شوٹ کرنے نکلے لیکن ان میں سے ایک خود شوٹ ہوگیا۔ مقتول زوہیر، حسنات اور صبور کے ساتھ سڑک پر لوگوں کو بھوت بن کر ڈرا رہا تھا۔ پرینک شوٹ کے دوران جھگڑا ہوا جس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور زہیر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

مقتول کے والد رانا شعیب نے بتایا کہ میرا بیٹا دوستوں کے ساتھ مل کر ویڈیوز بناتا تھا۔ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر کہتے ہیں کہ مغرب میں تو یہ سب پہلے سے طے شدہ ہوتا ہے لیکن یہاں آپ اچانک کسی کے ساتھ ایسا کریں گے تو ردعمل بھی آئے گا۔

عملی زندگی سے زیادہ سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے والے نوجوان محض تفریح کے لئے چھیڑ چھاڑ تو کرتے رہتے ہیں لیکن اس کے منفی نتائج کا انہیں بھی بخوبی علم ہے نوجوان زوہیر کے قتل کے بعد اس کے دونوں دوست بھی پولیس کی حراست میں ہیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ گولی مارنے والے بھی کوئی اور دو نوجوان ہیں جو بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

(194 بار دیکھا گیا)

تبصرے