Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 18 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

چین کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے ،پاکستان جائزہ لے گا

قومی نیوز جمعرات 27 دسمبر 2018
چین کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے ،پاکستان جائزہ لے گا

اسلام آباد۔۔۔ پاکستان کی موجودہ حکومت کا چین کے ساتھ آذاد تجارت کے معاہدوں (ایف ٹی ایز) پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ، وزیرِ اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) میں اجلاس کے دوران شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ان معاہدوں پر نظر ثانی سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت چین کے ساتھ جون 2019 تک نظر ثانی شدہ معاہدوں پر دستخط کرے گی۔اس حوالے سے انگریزی اخبار ڈان نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ دوست ملک چین کے ساتھ دونوں ملکوں کی تجارت کے باہمی فروغ کے لئے یہ معاہدے کئے گئے لیکن پاکستان کے مقامی صنعتی سیکٹر کے لئے یہ معاہدے سود مند ثابت نہیں ہورہے ہیں ۔

(307 بار دیکھا گیا)

تبصرے