Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

دنیا کے 10 حسین ترین سیاحتی ممالک میں پاکستان بھی شامل

قومی نیوز جمعرات 27 دسمبر 2018
دنیا کے 10 حسین ترین سیاحتی ممالک میں پاکستان بھی شامل

پاکستان کے شمالی علاقہ جات قدرت کی صناعی کا حسین شاہکار ہیں۔ دلوں کو چھوجانے والے قدرتی نظارے زمین پر جنت کا پتہ دیتے ہیں۔ قیام امن کی بحالی کے بعد شمالی علاقہ جات میں سیاحوں کی تعداد میں خوش آئندہ اضافہ ہوا۔ امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے 10 بہترین سیاحتی ممالک میں پاکستان کا نام شامل کیا ہے۔

2019 کے لیے دس بہترین سیاحتی مقامات کے نام سے شائع فوربز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شاہراہِ قراقرم کے ساتھ ساتھ ہنزہ ، شِگر اور خپلو کے علاقے قابلِ دید ہیں۔ یہاں کے مناظر اتنے دلفریب ہیں کہ انسان پلک جھپکانا بھول جاتا ہے کہ کہیں خوبصورت منظرنامے کی کوئی جھلک دیکھنے سے نہ رہ جائے۔ تاروں سے معلق پل اور اس کے نیچے ٹھاٹیں مارتا دریا برفیلی کرچیوں سے بھرا ہوا ہے۔
سال 2019 کے لیے دنیا کے دس بہترین سیاحتی ممالک میں پاکستان کو آٹھویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

فوربز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق شاہراہِ قراقرم ، ہنزہ ، شِگر اور خپلو کے علاقوں کو قدرتی نظاروں کے لحاظ سے قابل دید قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شمالین علاقہ جات کے لوگوں کی گرم جوشی اور استقبال کا بھی خاص الخاص ذکر کیا گیا ہے۔

فہرست میں شامل دیگر ممالک میں کولمبیا، بھوٹان ، میکسیکو، منگولیہ، مڈغاسکر،رواندا، ترکی کے ساحلی علاقے، پرتگال اور ایتھوپیا شامل ہیں۔

(321 بار دیکھا گیا)

تبصرے