Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

نواز شریف کی شناخت قیدی نمبر 4470

قومی نیوز جمعرات 27 دسمبر 2018
نواز شریف کی شناخت قیدی نمبر 4470

لاہور….سابق وزیر اعظم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں قیدی نمبر 4470 الاٹ ہو ا ہے ، جیل کے رجسٹر میں نواز شریف کا نمبر درج کیا گیا ہے۔

نواز شریف جب تک جیل میں رہیں گے ان کی شناخت کے لئے یہی نمبر استعمال ہوگا۔

 جمعرات کو ان کے اہل خانہ سے ملاقات کا وقت صبح 9 سے ڈھائی بجے دوپہر تک رکھا گیا۔

نواز شریف کا سروسز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے معائنہ کیا جس نے ان کا بلڈ پریشر چیک کرنے کے علاوہ شوگر کے ٹیسٹ بھی لیے ، معائنہ کے مطابق نواز شریف کی طبیعت مکمل ٹھیک ہے۔

میاں نواز شریف کو گھر سے آنے والی ادویات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو مزید خون کے نمونے لئے جائیں گے۔

جیل حکام کی جانب سے سابق وزیر اعظم کے اہل خانہ کی ملاقات کے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔

نواز شریف نے اپنی بیرک سے ملحقہ صحن میں چہل قدمی بھی کی۔ انہوں نے قرآن مجید ،دینی اورادبی کتابیں بھی منگوالی ہیں۔

(323 بار دیکھا گیا)

تبصرے