Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 18 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News ! Best Urdu Website in World

پاکستان کی بیٹنگ پھردھوکہ دے گئی

ویب ڈیسک جمعرات 27 دسمبر 2018
پاکستان کی بیٹنگ پھردھوکہ دے گئی

سنچورین ۔۔۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میںدونوں جانب سے بالرز کی جادوگری جاری،پہلی اننگزمیں صرف 181 رنز کرنے کے باوجود پاکستانی بالز ز نے پروٹیز کی پوری ٹیم کو محض 223 پر چت کردیا تھا

۔لیکن اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے اور سنبھل کر پائوں دھرنے کے بجائے پاکستان کے بیٹسمینوں میں سوائے امام الحق(57 رنز) اور شان مسعود کے کوئی جم کے نہ کھیل سکا ٹیسٹ کے محض دو روز میں مجموعی طور پر تیسری اننگز بھی مکمل ہوگئی،

میزبان ٹیم کے بولرز نے شاندار بولنگ کی بدولت 190 رنز پر گرین کیپس کو آل آؤٹ کرکے پوری طرح میچ پر گرفت حاصل کرلی ہے اور جیت کی راہ ہموار کرلی ہے۔

پاکستان ٹیم کی دوسری اننگز مکمل ہونے کے بعد کھیل کا اختتام کردیا گیاپہلی اننگز کے 42 رنز کے خسارے کی وجہ سے گرین کیپس نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے

149 رنز کا ہدف دیا ہے۔

(92 بار دیکھا گیا)

تبصرے