Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 19 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی کی صورتحال پر سندھ اوروفاق کے تعلقات میں سرد مہری

صابر علی جمعرات 27 دسمبر 2018
کراچی کی صورتحال پر سندھ اوروفاق کے تعلقات میں سرد مہری

کراچی…. سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل نے وفاق اور سندھ حکومت کومتحرک کردیا‘ بدھ کے روز وزیر اعلیٰ ہائوس اور گورنر ہائوس میں امن وامان سے متعلق علیحدہ علیحدہ اجلاس منعقد ہوئے ‘ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہائوس میں امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی ‘ جس میں تمام متعلقہ اداروں کے سربراہو ںنے شرکت کی‘ دوسری جانب گورنر ہائوس میں بھی امن وامان کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ‘ جس میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اورپورٹ اینڈ شپنگ کے وزیر علی زیدی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی اور بعدازاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان سے میٹنگ کی

 یہ بھی پڑھیں  شریف فیملی این آر او کیلئے بیرون ممالک رابطے نا کام

گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو کراچی میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور علی رضا عابدی کے قتل کیس میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیاگیا‘ کراچی میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر جہاں وفاق اور سندھ حکومت نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا‘ وہیں یہ بات بھی سامنے آئی کہ کراچی میں امن وامان اور حالیہ دہشت گردی کی لہر کے حوالے سے وفاقی اور سندھ حکومت ایک صفحہ پر نہیں ہیںاور دونوں کا اس حوالے سے آپس میں کوئی کوآرڈی نیشن دکھائی نہیں دیتا ‘ یہی وجہ ہے کہ وزیر اعلیٰ ہائوس اور گورنر ہائوس میں علیحدہ علیحدہ اجلاس منعقد کئے گئے ہیں

    یہ بھی پڑھیں زرداری نے تحفے میں ملنے والی 3گاڑیاں اپنے نام کرالیں

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے علی رضا عابدی کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی وزیر اعظم کی ہدایت پر صورتحال کا جائزہ لینے کراچی آئے ہیں‘ وہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کریں گے‘ تاہم انہوںنے صرف گورنر ہائوس میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی‘ جبکہ میئرکراچی وسیم اختر کو وزیر اعلیٰ ہائوس اور گورنر ہائوس میں کراچی کے امن سے متعلق اجلاس میں دونوںمیں سے کسی اجلاس میں مدعو نہیں کیاگیا

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا نماز جنازہ کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھاکہ علی رضا عابدی کا واقعہ 2 روز قبل ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی کڑی ہے ‘ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت ہے کہ کراچی کا امن کسی صورت خراب نہ ہونے دیں ‘ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم خود بھی جلد کراچی آئیں گے ،انہوںنے کہا کہ ہمیں آرمی اور رینجرز سے زیادہ توقعات ہیں کہ وہ کراچی میں امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے‘ انہوںنے پہلے بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کیا ہے اورکراچی میں امن قائم کیاہے ۔

(249 بار دیکھا گیا)

تبصرے