Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 19 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

جس سے پوچھو اُسے دھمکیاں مل رہی ہیں، وسیم اختر

قومی نیوز جمعرات 27 دسمبر 2018
جس سے پوچھو اُسے دھمکیاں مل رہی ہیں، وسیم اختر

کراچی…. میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ علی رضا عابدی کا قتل اور کراچی میں دہشت گردی کی تازہ لہر جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات حکومت کی ذمہ داری ہے۔

علی رضا عابدی کی نماز جنازہ کے بعد قومی اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں کو بہتر طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے‘ کراچی میں کون سا امن ٹھیک ہوا ہے‘ آج کراچی میں جس سے پوچھو تو وہ یہ کہتا ہے کہ اُسے بھی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

 

میئر کراچی نے کہا کہ پروٹوکول ختم کرکے سیکورٹی کے انتظامات بہتر طور پر کئے جائیں‘ کراچی میں انٹیلی جنس اداروں کا کام بہتر بنایا جائے جو نہ ہونے کے برابر ہے-

(230 بار دیکھا گیا)

تبصرے