Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 21 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News | Best Urdu Website in World

فوجیوں کی تنخواہ بڑھانے سے متعلق ٹرمپ کی بڑھک جھوٹی نکلی

ویب ڈیسک جمعرات 27 دسمبر 2018
فوجیوں کی تنخواہ بڑھانے سے متعلق ٹرمپ کی بڑھک جھوٹی نکلی

واشنگٹن ۔۔۔ امریکی صدر نے عراق کادورہ کرتے ہوئے تعینات دستوں سے خطاب میں فوج کا مورال بلند کرنے کی جو کوششیں کی ہیں ان میں امریکی فوجیوں کی دنیا پر مسلط

جنگ میں کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ان کی بڑھک بھی شامل ہے

۔امریکی نشریاتی ادارے کیبل نیوز نیٹ ورک (سی این این ) نے ایک رپورٹ میں امریکی صدر کے مذکورہ خطاب کے دوران اس دعوی کو کہ ایک دہائی کے عرصہ کے بعد ان

کے دور میں امریکی فوجیوں کی تنخواہ بڑھائی گئی،

شیخی قرار دے دیا ہے،سی این این نے سچ اگلتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکی فوجیوں کی تنخواہ تو ہر سال بڑھائی جارہی ہے ۔2018 میں 2.4 فیصد جبکہ سال 2019 کے لئے 2.6

فیصد تنخواہ بڑھائی جاچکی ہے۔2.6 فیصد کا تازہ اضافہ گزشتہ 9 سالوں کا سب سے بڑا اضافہ ہے۔

(112 بار دیکھا گیا)

تبصرے