Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 18 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عابدی کا قتل سازش ، تجزیہ کاروں کےالگ الگ تبصرے

صابر علی جمعرات 27 دسمبر 2018
عابدی کا قتل سازش ، تجزیہ کاروں کےالگ الگ تبصرے

کراچی۔۔۔۔۔ سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل کو جہاں شہر کراچی کا امن خراب کرنے کی سازش قرار دیا جارہا ہے‘ وہیں مختلف سیاسی رہنما اور تجزیہ کار اپنے اپنے انداز میں مختلف تبصرے اور تجزیے بھی کررہے ہیں‘ ایم کیوایم کے سینئر ترین رہنما سردار احمد نے کہا ہے کہ علی رضاعابدی کا قتل ٹارگٹ کلنگ نہیں ہے ‘ بلکہ سازش ہے کہ انہوںنے کہا کہ علی رضا عابدی وہی کام کررہے تھے ‘ جو میں کررہا ہوںاور مہاجر دھڑوں کو آپس میں یکجا کرنے کاکام ہے ۔ دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ علی رضا عابدی کا قصور یہ تھا کہ وہ ایم کیوایم (پاکستان) کے دونوں دھڑوں یعنی بہادرآباد عارضی مرکز اور ڈاکٹر فاروق ستار کو ملانا چاہتے تھے‘ تاہم وہ آخر ی وقت تک ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے قائم کی گئی ایم کیوایم بحالی کمیٹی او آر سی میں ان کے ساتھ تھے ‘ تبصرہ نگاروں کے مطابق جولوگ ایم کیوایم کو متحد نہیں دیکھنا چاہتے تھے اور ایم کیوایم کو ٹکڑ ے ٹکڑے ہوتے دیکھنا چاہتے تھے‘ وہ علی رضا عابدی کی دونوں دھڑوں کو متحدہ کرنے کی کوششیں کیسے برداشت کرسکتے تھے‘ علی رضا عابدی کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے مختلف رہنما بھی اس حوالے سے اپنے اپنے انداز میں تبصرے اور تجزیئے کرتے ہوئے گفتگو کرتے ہوئے پائے گئے ‘ پیپلز پارٹی کے کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک سینئر رہنما کا کہنا تھاکہ علی رضا عابدی کا قتل کراچی کے حالات خراب کرکے گورنر سندھ میں گورنر راج کی راہموار کرنا ہے‘ ان کا کہناتھا کہ یہ معلوم نہیں کہ اس حوالے سے جو اسکرپٹ لکھا گیا ہے کہ اس میں آگے مزید کیا کیاہونا ہے‘ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کو دوبارہ قریب آنے کے لیے اپنے تعلقات اور رویے میں نظر ثانی کی ضرورت ہے ‘ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کو اب الطاف حسین کی ایم کیوایم والی نظر سے نہ دیکھا جائے اب الطاف حسین کا چیپٹر کلوز ہوچکا ہے‘ پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کو سندھ کے مفاد میں دوبارہ ایک صفحہ پر آنا چاہیے۔

(275 بار دیکھا گیا)

تبصرے