Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

شریف فیملی این آر او کیلئے بیرون ممالک رابطے نا کام

قومی نیوز بدھ 26 دسمبر 2018
شریف فیملی  این آر او کیلئے بیرون ممالک رابطے نا کام

لاہور…. شریف فیملی نے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے طاقتور کوارٹرز سے کرپشن کیسوں میں این آر او حاصل کرنے کی کوشش کی اور اس حوالے سے انہوں نے بعض انٹرنیشنل پلیئرز تک رسائی کی بھی کوشش کی لیکن ان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ شریف فیملی نے کرپشن کیسوں میں معاملہ طے کرنے کے لئے حکومت تک اپنے مڈل مین بھیجے ، اسٹیبلشمنٹ کے طاقتور کواٹرز سے بھی مختلف لیولز پر رابطہ کیا۔ نواز شریف اورشہباز شریف نے این آر او حاصل کرنے کے لئے علیحدہ علیحدہ کوشش کی اور دونوں کی طرف سے مختلف مڈل مین حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے طاقتور کوارٹرز سے بھی رابطے کرتے رہے جبکہ ان کے مڈل مین خلیجی ریاستوں سمیت بعض مغربی قوتوں تک بھی پہنچے ، بین الاقوامی قوتوں کے اعلیٰ عہدیدران نے شریف فیملی کے مڈل مین کو ملنے سے انکار کرتے ہوئے پیغام دیا کہ وہ اپنے ملک کی عدالتوں کا سامنا کریں اور قومی اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ مہم چلانے کی بجائے اگر اپنا دفاع مضبوط بنائیں۔

(254 بار دیکھا گیا)

تبصرے