Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 17 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سرد موسم میں کھانسی

سنیہ انیس بدھ 26 دسمبر 2018
سرد موسم میں کھانسی

کھانسی قدرتی جسمانی ردعمل ہے جو گردوغبار سے اٹی ہوئی آب و ہوا اور ٹریفک کے ڈھوئیں کی وجہ سے یا بلغمی جھلی پر انفیکشن کے نتیجے میں ہوتی ہے۔ کھانسی کسی سنگین بیماری کی علامت کو بھی ظاہر کرتی ہے اگر کھانسی مسلسل کئی دنوں تک ہوتی رہے تو اس کی طبی ماہرین کی توجہ کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔۔ کیونکہ مستقل ایک ماہ سے زیادہ کھانسی کا موجود رہنا کسی خطر ناک بیماری کالارم بھی ہو سکتا ہے لیکن اس کی کوئی خاص وجہ بھی نہیں ہو سکتی ہے بہرحال احتیاط علاج سے بہتر ہے کہ مصداق کسی بھی بیماری سے بچائوکے لئے احتیاط لازمی کرنی چاہیے۔کھانی خشک یا بلغمی ہو سکتی ہے۔ بلغمی کھانسی کی وجہ سے ہونے والا بلغم سفید سے ہر رنگ میں تبدیل ہو نے لگتا ہے۔اس کا رنگ مزید گہرا ہو جائے تو یہ عام طورپر انفیکشن کی نشاندہی کرتا ہے۔ خشک کھانسی ،بخار اور فلو کی وجہ سے ایک ہفتہ بھی رہ سکتی ہے اور دوسری صورت میں اکثر یہ ایک عادت بھی بن جاتی ہے جیسے بلاوجہ کھانسنا وغیرہقدیم چینی طبّ میں پھیپھڑے جذباتی غم کے شریک کار تصور کیے جاتے ہیں۔ اچانک سے ملنے والی بری خبر کا شدید جھٹکا جیسے کسی عزیز کو موت کی خبر سینے کی جکڑن اور سانس کا مسئلہ استھیما (Asthima) وغیرہ جیسے مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔ اعصابی نظام کے علاج کے لئے لیمن بام بہت مفید اور کارآمد ثابت ہوتا ہے۔
ان تمام کیفیتوں میں طبی علاج کا انتخاب کھانسی کی نوعیت پر محیط ہوتا ہے آیا کھانسی خشک ہے یا بلغمی اور بلغم کی رطوبت گاڑھی ہے یا پتلی پانی جیسی ہے۔ کھانسی کے طبی علاج میں (Expevtoeants) بلغم نکالنے والی دوا کا اثر موجود ہوتا ہے۔یہ طبی ادویات کھانسی کے عمل کو بڑھا دیتی ہیں تاکہ بلغم کا اخراج ممکن ہو سکے اور آہستہ آہستہ پھر کھانسی کو بھی روک دیتی ہیں۔
کھانسی کی نوعیت کے مطابق علاج نہ کرنا، معاملے کو سدھارنے کے بجائے مزید بگاڑ پیدا کر سکتا ہے مثلا انفکیشن ہو گیا اور کھانسی کو روک لیں تو متاثرہ بلغم پھیپھڑوں کے اند رہی موجود رہے گا، جو صحت کے لیے نہایت مضر ہے۔بالکل اسی طرح اگر خشک کھانسی ہے اور بلغم نکالنے والی Expectorant کا استعمال کر رہے ہیں تو یہ کھانسی کی صورتحال کو بڑھا کر مزید سنگین بنادے گی۔
طبی ماہرین پھپھڑوں ،بلغی جھلی اور سانس کی نالیوں میں درطوبت کو نکالنے کے لئے ایسی ادویہ کا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے قے آئے اور تمام رطوبت جو سانس لینے کے عمل میں مشکلات اور رکاوٹ پیدا کر رہی ہیں اس کا اخراج ہو جائے اور سینہ بلغم سے صاف ہو جائے۔ رس بیری کا سرکہ بلغم صاف کرنے میں معاونت فراہم کرتا ہے۔ اگر اس میں کچلی ہوئی رس بیری بھی شامل کر دی جائیں تو علاج کے ساتھ ذائقہ بھی بہتر ہو جائے گا۔ تھائم اور اجوائن بھی اینٹی بیکٹریل دوا کے طور پر کام کرتے ہیں جو شدید پھیپھڑوں کے انفیکشن کو دور کرنے میں مدد کرتے ہیں اس کے علاوہ لہسن بھی بلغم کو جسم سے خارج کرنے میں بے حد مفید ثابت ہوتا ہے۔ جو سینے کی جکڑن اور دائمی کھانسی سے چھٹکارا پانا چاہتا ہے اس کے لئے لہسن سب سے بہترین دوا ثابت ہو سکتا ہے۔ سینہ صاف کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ لہسن میں بنے ہوئے کھانے کھائیں تو اس سے بہت افاقہ ہوگا۔
پیاز بھی کھانسی کے علاج کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔

(313 بار دیکھا گیا)

تبصرے