Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بلاول اپنے باپ کی بھینٹ چڑھ جائےگا‘ شیخ رشید

ویب ڈیسک بدھ 26 دسمبر 2018
بلاول اپنے باپ کی بھینٹ چڑھ جائےگا‘ شیخ رشید

کراچی۔۔۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ آصف زرداری اورشریف برادران کی شکلوں پر لکھا ہے کہ یہ ڈکیت ہیں ‘ بلاول بھٹو زرداری اپنے والد آصف علی زرداری کی سیاست کی بھینٹ چڑھ جائیں گے‘انہوں نے قوم کی جیبیں کاٹیں اور معزز کہلا رہے ہیں ‘خورشید شاہ کی چیخیں بتا رہی ہیں ان کی بھی ڈیٹ فکس ہونے والی ہے‘ سکھرجیسے خوبصورت شہرمیں ایسے بدصورت لوگ پیدا ہوئے، شہبازشریف، نوازشریف سے بڑاڈاکو ہے ‘ جس کالونی میں منتخب وزراء رہتے ہیں اسی کالونی میں یہ چور رہ رہاہے‘شہباز شریف نے ہلکی پھلکی گوٹی فٹ کی ہے‘عمران خان سے 100 امید ہے کوئی این آر او نہیں ہوگا‘میرے تعلقات نمبر ایک لوگوں سے ہوتے ہیں، چھوٹے موٹے لوگوں سے بات نہیں کرتا۔ سرکلر ریلوے متاثرین کوزمین دینے کے لیے تیار ہوں‘ اس پرلو گو ں کو بسانا سندھ حکومت کا کام ہے، ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے منگل کو یہاں مزار قائدپر حاضری دی‘پھول چڑھائے‘فاتحہ خوانی کی اور مہما نو ں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔ بعد ازاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ چین کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ نواز شریف سے بڑا چور اور ڈاکو شہباز شریف ہے، ہماری بدنصیبی ہے کہ چور چوکیدار بن گئے ‘ ان کی شکلوں پر لکھا ہے کہ یہ ڈکیت ہیں‘بے نظیر بھٹو کی وصیت نوکرانی کے پرس سے نکلی لیکن آصف زرداری کی وصیت پتہ نہیں کہاں ہوگی۔تربوز کے سائز کے سر والے بچوں کا دماغ اندر سے خالی ہے۔ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والے سیاست میں کامیاب ہوتے ہیں، ایسے لوگ اپنے فارمولوں کے خود موجد ہوتے ہیں۔

(217 بار دیکھا گیا)

تبصرے