Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 19 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سندھ میں زرداری سسٹم چل رہا ہے, شہزاد اکبر

قومی نیوز منگل 25 دسمبر 2018
سندھ میں زرداری سسٹم چل رہا ہے, شہزاد اکبر

اسلام آباد۔۔۔وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ سندھ میں زرداری سسٹم چل رہا ہے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ جعلی اکاو¿نٹس کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ کی سمری ہوش اڑا دینے والی ہے، جے آئی ٹی کی رپورٹ نے سندھ میں زرداری سسٹم کو عیاں کردیا ہے، نوازشریف اور آصف زرداری کے درمیان گٹھ جوڑ تھا اور لوٹ کھسوٹ کے لئے ایک منظم سسٹم بنا ہوا تھا۔شہزاد اکبر نے کہا کہ ہمیں اب سمجھ آرہی ہے کہ پاکستان کو کیوں گرے اور بلیک لسٹ میں ڈالا جارہا تھا، اس ملک کے نظام کو چند کرپٹ حکمرانوں کے لیے کس طرح باندی بنادیا گیا وہ اس جے آئی ٹی رپورٹ سے سمجھ آرہا ہے جب کہ ان لوگوں کو لگ رہا تھا کہ یہ کبھی نہیں پکڑے جائیں گے، سندھ میں دوسروں کی فیکٹریوں کوزبردستی بند کرواکر اونے پونے داموں خریدا جاتا تھا۔

 

(253 بار دیکھا گیا)

تبصرے