Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

دوبارہ تجاوزات پر مقدمہ درج کرنیکا عدالتی حکم

ویب ڈیسک منگل 25 دسمبر 2018
دوبارہ تجاوزات پر مقدمہ درج کرنیکا عدالتی حکم

کراچی۔۔۔۔ سندھ ہائیکورٹ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد دوبارہ تجاوزات کو قائم کرنے والوں پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی اور عدالت نے 10 روز میں نشتر روڈ اور اطراف سے تجاوزات ہٹانے کا حکم دیا۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ کے ایم سی اور ایس پی سٹی 10 روز میں نشتر روڈ اور اطراف سے تجاوزات ہٹائیں۔عدالت نے ا ستفسار کیا کہ آپریشن کے باوجود ان مقامات پر دوبارہ تجاوزات کیسے لگ رہے ہیں؟عدالت نے آپریشن کے بعد دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے مزید استفسار کیا کہ دکانوں کو تو گرادیا گیا لیکن پتھارے اب بھی قائم ہیں، ان پتھاروں سے کون پیسہ وصول کر رہا ہے؟عدالت نے تجاوزات آپریشن کرکے 15 روز میں جامع رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی۔

(166 بار دیکھا گیا)

تبصرے