Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

شین وارن نے ویرات کوہلی کو دنیا کا سب سے بہترین کرکٹر قرار دیدیا

ویب ڈیسک منگل 25 دسمبر 2018
شین وارن نے ویرات کوہلی کو دنیا کا سب سے بہترین کرکٹر قرار دیدیا

میلبرن… جادو گر اسپنر شین وارن نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو دنیا کا سب سے بہترین کرکٹر قرار دے دیا۔ سابق اسپیڈ اسٹار بریٹ لی نے سوشل میڈیا پر آسٹریلیا اور بھارت کے مابین آج سے شروع ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی جس میں شین وارن ملیبرن کے تاریخی میدان پر ایک ایک سے برابر ٹیسٹ سیریز کے تیسرے مقابلے کو لے کر انتہائی پرجوش انداز میں کرکٹ فینز کو متحرک کررہے ہیں۔ شین وارن نے ویڈیو میں جہاں میلبرن میدان کے تاریخی پہلوؤں کا ذکر کیا وہیں بھارت اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کوایم سی جی گراؤنڈ پر اپنی کارکردگی یادگار بنانے کے لیے لیجنڈز کرکٹرز کی یادیں بھی شیئرکیں۔لیگ اسپنر نے کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا کی سیریز ہمارے لیے یادگار بننے جارہی ہے اور اس کی وجہ ویرات کوہلی ہیں، کوہلی اس کائنات کے سب سے بہترین کرکٹر ہیں جب کہ آسٹریلوی کپتان ٹنِ پین بھی کسی سے کم نہیں۔۔

(143 بار دیکھا گیا)

تبصرے