Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 18 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مریم نواز مزاحمتی سیاست کیلئے تیار

صابر علی منگل 25 دسمبر 2018
مریم نواز مزاحمتی سیاست کیلئے تیار

کراچی۔۔۔۔۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف 2 مقدمات کے مختلف فیصلے دیئے گئے ایک فیصلے میں نواز شریف کو بری کردیا گیا جبکہ دوسرے مقدمے کے فیصلے میں نواز شریف کو نیب عدالت سے ہی گرفتار کرلیا گیا‘ ایک ہی عدالت کے ایک ہی روز 2 مختلف فیصلوں جن میں ایک فیصلے کے تحت گرفتاری اور دوسرے میں بریت کا فیصلہ قانونی ماہرین ‘ تجزیہ کاروں اور سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بنارہا تجزیہ کاروں کے مطابق فلیگ شپ کیس جس میں نواز شریف کو بری کردیا گیاہے ‘ اس مقدمے سے متعلق قانونی ماہرین اورتجزیہ کاروں کاکہنا تھا کہ اسی مقدمے کے حوالے سے نواز شریف کو عدالت نے نااہل کیاتھا‘ اب اس میں بریت کے بعد سابقہ فیصلے کی کیا حیثیت ہوگی‘ دوسری جانب نواز شریف کی گرفتاری کے بعد ان کی صاحبزادی مریم نواز جو جیل سے رہائی کے بعد پر اسرار طورپر اب تک خاموش تھیں فوری طورپر سرگر م ہوگئی ہیں اور ایک مرتبہ پھر اپنے والد نواز شریف کی حمایت اور موجودہ حکومت کے خلاف جارجانہ اور مزاحمتی سیاست کے لیے تیار نظر آتی ہیں‘ سیاسی حلقوںکے مطابق نوازشریف اور شہباز شریف کے جیل جانے کے بعد اب سابق صدر آصف علی زرداری کے جیل جانے کا انتظار کیا جارہا ہے‘ جس کے بعد پی ٹی آئی حکومت خصوصا ً وزیر اعظم عمران خان کے لیے سیاست کا میدان صاف ہوگیاہے اور ان کے تینوں بڑے مخالفین جیل میں ہونے کے بعد انہیں اور پی ٹی آئی کو اپوزیشن کے بغیر تنہا حکومت کرنے کا موقع مل سکے گا۔

(289 بار دیکھا گیا)

تبصرے