Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما علی رضا عابدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

ویب ڈیسک منگل 25 دسمبر 2018
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما علی رضا عابدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

کراچی….. ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما علی رضا عابدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق، سابق رکن قومی اسمبلی پر کراچی کے علاقے ڈیفنس میں حملہ ہوا، سر اور گردن میں 4 گولیاں لگیں جس کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی پر حملہ کیا گیا ہے۔ علی رضا عابدی پر خیابان اتحاد کے علاقے میں ان کی رہائش گاہ کے باہر حملہ کیا۔ نامعلوم افراد کی جانب سے علی رضا عابدی پر ان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ حملے کے وقت علی رضا عابدی اپنی گاڑی میں موجود تھے جب ان پر فائرنگ کی گئی۔ حملہ آور فائرنگ کرنے کے بعد فوری فرار ہوگئے۔علی رضا عابدی کو زخمی حالت میں فوری جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم علی رضا عابدی کے سر اور گردن میں 4 گولیاں لگیں جس کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔ علی رضا عابدی کے اہل خانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انہیں 2 گولیاں گرد جبکہ 2 گولیاں سر میں لگیں۔ علی رضا عابدی کی حالت حملے کے فوری بعد بہت بگڑ گئی تھی، ہسپتال پہنچنے تک وہ جان کی بازی ہار چکے تھے۔ واضح رہے کہ علی رضا عابدی 2013 میں پہلی مرتبہ ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ جبکہ 2018 کے الیکشن میں علی رضا عابدی نے وزیراعظم عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑا تھا۔ 2018 کے الیکشن میں علی رضا عابدی کو بدترین شکست ہوئی تھی جس کے بعد ان کے اپنی جماعت کی قیادت کے ساتھ اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔ بعد ازاں ان اختلافات کے باعث ہی علی رضا عابدی نے ایم کیو ایم پاکستان سے علیحدگی اختیار کر لی تھی

(311 بار دیکھا گیا)

تبصرے