Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اسد عمر نے پی آ ئی اے کو”بلیک ہول“ قرار دے دیا

ویب ڈیسک منگل 25 دسمبر 2018
اسد عمر نے پی آ ئی اے کو”بلیک ہول“ قرار دے دیا

کراچی۔۔۔۔جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پرشہریوں نے وزیر خزانہ کے سامنے پی آ ئی اے کیخلاف شکایتوں کے انبار لگادیئے، اسد عمر نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کو بلیک ہول”بلیک ہول“ قرار دے دیا۔ وفاقی وزیر خزانہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچے تو شہریوں نے انہیں گھیر لیا، پی آ ئی اے کیخلاف شکایتوں کے انبار لگادیئے، کسی نے آ خری لمحے پر ٹکٹ منسوخ ہونے تو کسی نے پروازوں کی تاخیر کا شکوہ کیا۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے ایئرپورٹ سے ہی فون کرکے پی آ ئی اے کے سی ای او کو کھری کھری سنادیں، بولے کہ آ خری لمحات میں کنفرم ٹکٹ کو ان کنفرم کہنا زیادتی ہے، لوگوں کے ساتھ یہ رویہ بند کیا جائے۔انہوں نےایئر مارشل (سی ای او پی آ ئی اے) سے مزید کہا کہ میں نے 17 ارب روپے کا بیل آ و¿ٹ پیکیج دیا، اسی وقت کہا تھا کہ یہ رقم بلیک ہول میں ڈال رہا ہوں۔اسد عمر بولے کہ خدا کے واسطے لوگوں کو تنگ کرنا بند کیا جائے، کسی اعلیٰ افسر کو یہاں بھیجیں اور اس مسئلے کو بہتر طریقے سے سلجھایا جائے۔

 

(238 بار دیکھا گیا)

تبصرے