Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

آصف زرداری کی گرفتاری یقینی نظر آنے لگی

صابر علی منگل 25 دسمبر 2018
آصف زرداری کی گرفتاری یقینی نظر آنے لگی

کراچی۔۔۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کی گرفتاری کے بعد سابق صدر اورپیپلزپارٹی کے شریک مین آصف علی زرداری کی باری بھی جلد آتی دکھائی دے رہی ہے‘ منی لانڈرنگ کے حوالے سے جے آئی ٹی کی رپورٹ میں درج تمام نکات اور شواہد آصف علی زرداری کی گرفتاری کو یقینی بناتے نظر آتے ہیں ‘ اب دیکھنا یہ ہے کہ آصف علی زرداری کے ساتھ ساتھ ا ن کی ہمشیرہ فریال تالپور کو بھی گرفتار کیاجاسکے گا یا انہںکچھ ریلیف مل جائے گا‘ جے آئی ٹی رپورٹ میں آصف علی زردای سمیت ان کی ہمشیرہ فریال تالپورسے متعلق اہم شواہد موجود ہیں۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں آصف علی زرداری او ر فریال تالپور سے متعلق درج شواہد کے بعد 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے گڑھی خدا بخش میں ہونے والا جلسہ اوراس جلسے سے آصف علی زرداری سمیت پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کا خطاب انتہائی اہمیت کاحامل ہوگا‘ پیپلزپارٹی کے سرکردہ رہنماﺅں نے آصف علی زرداری کے حوالے سے جے آئی ٹی کی رپورٹ کو سرے سے مسترد کردیاہے اور ان کا موقف ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کوئی آسمانی صیغہ نہیں ہے ‘ جبکہ 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں ہونے والے جلسے سے آصف علی زرداری اپنے خطاب میں اپنی گرفتاری کی صورت میں پارٹی کو احتجاجی تحریک اور مزاحمتی وجارحانہ سیاست کرنے سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور کہا جارہا ہے کہ آصف علی زرداری اپنی گرفتاری کی صورت میں بلاول بھٹو کو حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کی قیادت کرنے کا اعلان بھی کرسکتے ہیں۔

(388 بار دیکھا گیا)

تبصرے