Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عبایا اور حجاب پاکستانیوں کیلیئے منافع بخش کاروبار

ویب ڈیسک منگل 25 دسمبر 2018
عبایا اور حجاب پاکستانیوں کیلیئے منافع بخش کاروبار

کراچی ۔۔۔۔۔دنیابھر میں عبایا اور حجاب کی مانگ میں بے پنا ہ اضافہ ،بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق 2014 میں عالمی طور پر مارکیٹ میں حجاب کی مانگ 230 ارب کروڑ ڈالر تھی جبکہ تخمینہ لگایا گیا تھا کہ 2020 تک مارکیٹ میں 327 ارب کا اضافہ ہوگا۔جب کہ امریکا میں مذہبی رہنما ہربھجن سنگھ خالصہ کی اپنے مریدین کو ہدایت کے بعد حجاب کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں اس وقت مسلمانوں کے لباس کی برآمد میں ملائیشیا، ترکی اور انڈونیشیا کی بالادستی ہے جبکہ پاکستان کو اس شعبے میں اپنی برتری ثابت کرنے کے لیے نادر موقع ہے۔گو کہ پاکستان کپاس کی پیداوار میں دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر ہے لیکن اس شعبے میں برآمد کے حوالے سے بہت پیچھے ہے ، چناں چہ اگر برآمد کنندگان عبایا اور حجاب سمیت مسلمانوں کے پوشاک کی فروخت کے کاروبار کو فروغ دیں تو اس سے بہت منافع کماسکتے ہیں۔پاکستان کو عالمی مارکیٹ میں عبایا اور حجاب کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے میں اپنا حصہ ڈالنے کی اشد ضرورت ہے جبکہ عالمی سطح پر مسلم لباس کو فیشن انڈسٹری میں بھی نمایاں مقام حاصل ہوگیا ہے۔

 

(305 بار دیکھا گیا)

تبصرے