Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ضیاء جسے لایا اسےالعزیزیہ نے گرایا

ویب ڈیسک پیر 24 دسمبر 2018
ضیاء جسے لایا اسےالعزیزیہ نے گرایا

کراچی ۔۔۔ نواز شریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں خلاصی اور العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید کی سزا کے بعد کئی ماہ کے وقفے کے بعد مریم نواز بھی ٹویٹر پر، عدالتی فیصلے پر صارفین کی بڑی تعداد اس موضوع پر آراء کا اظہار کرتی نظر آئی ۔مریم نواز نے لکھا کہ ’ایک ہی شخص کو چوتھی بار سزا‘۔عدالت کی جانب سے خلاف فیصلے کے باوجود ان کا دعوی تھا کہ ’تین نسلیں کھنگالنے کے باوجود ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی‘۔انہوں نے فیصلے کو’ اندھے انتقام کی آخری ہچکی‘ بھی قرار دیا۔ٹویٹس کے تسلسل کے ساتھ انہوں نے اپنے والد کے ساتھ اظہار یکجہتی ظاہر کیا۔ایک صارف کا تبصرہ تھا کہ ضیاء جسے لے کر آیا اسے العزیزیہ نے لا گرایا، ایک صارف کا کہنا تھا کہ سزا کے باوجود آذاد، کیا قانون صرف غریبوں کے لئے ہے۔ معروف صحافی معید پیرزادہ نے اس فیصلے پر ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ نواز شریف کیخلاف بہت کمزور فیصلہ آیا ہے، ایک مرتبہ پھر یہ ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان میں قانون و انصاف کا نام امیر آدمی کیلئے دردناک حد تک کمزور ہے اور صرف متوسط طبقے اور کاروباری افراد کو ہی سزا دے سکتا ہے جبکہ امیر طبقے اور ان کے وکیلوں کے سامنے بے بس ہے۔

(179 بار دیکھا گیا)

تبصرے