Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 18 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News ! Best Urdu Website in World

جنوبی افریقہ سیریز، فتح کا دارومداراچھی بیٹنگ پر ہوگا، مکی آرتھر

ویب ڈیسک پیر 24 دسمبر 2018
جنوبی افریقہ سیریز، فتح کا دارومداراچھی بیٹنگ پر ہوگا، مکی آرتھر

پاکستانی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے بیٹسمینوں کو مرکزی کردار قرار دے دیا۔پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل ایک انٹرویو میںپاکستانی کوچ کا کہناتھا کہ ہم یہ بات جانتے ہیں کہ ہمارے بالرز باآسانی 20وکٹیں گرا سکتے ہیں لیکن ہمارے لیے چیلنج 350 سے 400 رنز اسکور کرنا ہے۔ پروٹیز کے خلاف سیریز میں فتح کا انحصار اس بات پر ہو گا کہ ہمارے بیٹسمین کتنے رنز اسکور کرتے ہیں۔یاد رہے کہ سنچورین میں 26دسمبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان کی ٹیم انجری کا شکار اپنے اہم بالر محمد عباس اور آل رائونڈر شاداب کو ڈراپ کرنے پر مجبور ہے اور اسی طرح جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنے سب سے مستند با لر ورنن فلینڈر کو نہیں کھلا رہی ہے۔

(91 بار دیکھا گیا)

تبصرے