Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی میں صرف متحدہ کا مینڈیٹ ہے,خالد مقبول صدیقی

ویب ڈیسک پیر 24 دسمبر 2018
کراچی میں صرف متحدہ کا مینڈیٹ ہے,خالد مقبول صدیقی

کراچی ….. ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات نتائج سے ثابت ہوگیا ہے کہ کراچی میں صرف ایم کیوایم کا مینڈیٹ ہے میرپورخاص اور حیدرآباد میں کلین سوئپ کیا اور کراچی میں اپنی تمام خالی کی ہوئی نشستوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ آج کے نتائج 25 جولائی کے الیکشن کو شفاف نہیں بتارہے۔ کراچی سے ضمنی بلدیاتی انتخابات جیتنے والے حق پرست امیدواروںکے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک بار کراچی کی عوام بالخصوص سندھ کے شہری علاقوں کے عوام نے ایم کیوایم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ایم کیوایم پاکستان کی روایتی سیٹوں پہ کامیابی 25جولائی کے الیکشن کو شفاف نہیں بتارہی۔ خالد مقبول نے کہاکہ شہدا ایم کیوایم کی جدوجہد کا بڑا اثاثہ ہیں انھیں فراموش کرنا نظریات سے انحراف ہے مستفیض فاروقی کی کامیابی ان کی اپنی کامیابی اپنی جگہ مگریہ کامیابی شہدا کے گھرانوں کی کامیابی ہے اور ایم کیوایم کی فتح ہے۔

(218 بار دیکھا گیا)

تبصرے