Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 20 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مریم اوربلاول ایک کنٹینر پراحتجاج کریں گے

قومی نیوز پیر 24 دسمبر 2018
مریم  اوربلاول ایک کنٹینر پراحتجاج کریں گے

اسلام آباد/ کراچی۔۔۔۔ نواز شریف اور آصف علی زرداری کی ممکنہ گرفتاری کی صورت میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز بھی کنٹینر پر آکر ایک ساتھ احتجاج کرسکتے ہیں۔ صنم بھٹو نے اپنی زندگی میں بہت تکالیف ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ ان کے کیس میں کوئی ایسی چیز نہیں کہ ان کو گرفتار کیا جائے لیکن آصف علی زرداری کو کوئی فکر نہیں ہے کہ ان کو گرفتار کیا جائے گا۔ وہ پہلے بھی جیل کاٹ چکے ہیں لیکن اگر کوئی وجہ بنا کر ان کو گرفتار کیا گیا تو پیپلز پارٹی اپنا لائحہ عمل طے کرے گی کہ وہ کسی بھی جماعت کے ساتھ چل کر احتجاج کرے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی اگر پنجاب اور سندھ مل گئے تو حکومت کے لئے بھی بڑی مشکل بن جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سزا ہونے پر اگر مریم نواز باہر نکل سکتی ہیں اور ورکرز ان کا ساتھ دیتے ہیں اور ان کے ساتھ بلاول بھٹو مل سکتے ہیں اور ایک کنٹینر پر آکر احتجاج کرسکتے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات منور انجم نے شیخ رشید کو آمروں کی طفیلی جڑ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید گزشتہ 30 سال سے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف ایسی ہی زبان استعمال کرنے کی اجرت لے رہے ہیں۔ اتوار کے روز ایک بیان میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی منور انجم نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو آمروں کی طفیلی جڑ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ تکلیف کسی اور کو ہے‘ چیخیں شیخ رشید مار رہے ہیں‘ ان کی چیخ و پکار سے انداز ہوتا ہے کہ جمہوریت دشمنوں کو آصف علی زرداری سے کس قدر تکلیف ہے۔

(258 بار دیکھا گیا)

تبصرے