Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 27 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اچھے کاموں کی تعریف ہونی چاہئے،ریما

وسیم خان پیر 24 دسمبر 2018
اچھے کاموں کی تعریف ہونی چاہئے،ریما

کراچی۔۔۔۔ کراچی پریس کلب اور پاکستانی فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کراچی پریس کلب میں انعقاد کیا گیا۔ فلمسٹار ریما نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس ثاقب نثار جو کچھ اچھے اقدامات کررہے ہیں‘ وہ اپنی ذات کے لئے نہیں بلکہ اس ملک و قوم کے مفاد کے لئے کررہے ہیں‘ ہمیں ان کے اقدامات کو سرانا چاہئے‘ کل سے اچھا آج اور آج سے اچھا کل ہوگا‘ ہمیں قدم سے قدم ملا کر ان کا ساتھ دینا چاہئے‘ پاکستان فلم انڈسٹری سے تعلق کبھی ختم نہیں ہوگا‘ مستقبل میں جب بھی اچھا رول ملا تو کام کروں گی اور اچھا سبجیکٹ آیا تو ڈائریکشن بھی کروں گی‘ ہمیں کراچی اور لاہور انڈسٹری کی بات کرنی چاہئے۔ کراچی پریس کلب اور پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن سے پرانا ساتھ ہے‘ جب بھی کراچی آتی ہوں تو پریس کلب ضرور آتی ہوں‘ پاکستانی فنکاروں کے بھارت جاکر کام کرنے کے حوالے سے کہا کہ بھارت میں بے پناہ ٹیلنٹ ہونے کے باوجود وہ پاکستانی ٹیلنٹ کو کام دیتے ہیں جو کہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔ امریکہ میں رہنے کے باوجود میرا دل ہمیشہ پاکستان کے لئے دھڑکتا ہے‘ اپنے وطن کی مٹی کی خوشبو اور کشش مجھے پاکستان کھینچ لاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے‘ سیاست میں دلچسپ ضرور ہے۔ تقریب کی نظامت عبدالوسیع قریشی نے کی‘ نعت خواں حافظ عبدالمعید نے نعت خوانی کا شرف حاصل کیا۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر احمد ملک نے کہا کہ کراچی پریس کلب اور فنکاروں کارشتہ بہت مضبوط ہے‘ یہاں پر مکمل اظہار رائے کی آزادی ہے۔ کراچی پریس کلب ثقافتی شعبوں کو بھرپور پروموٹ کرتا ہے‘ آج یہاں مصطفی قریشی‘ ریما خان اور محمود سلطان کی آمد باعث افتخار ہے۔ اداکار مصطفی قریشی نے کہا کہ ریما شوبز کے علاوہ دیگر شعبوں کی خواتین کے لئے بھی ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔

(147 بار دیکھا گیا)

تبصرے