Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

غنی آباد،مکانات مسمار کرنے پر رہائشی سراپا احتجاج

ویب ڈیسک پیر 24 دسمبر 2018
غنی آباد،مکانات مسمار کرنے پر رہائشی سراپا احتجاج

کراچی۔۔۔۔گلشنِ معمار کے علاقے پیر بخش گوٹھ ،محلہ غنی آباد میں MDA اور لینڈ مافیا گروہوں نے گزشتہ روز متعدد مکانات مسمار اور مرکزی مسجد شہید کردی۔جس پر گزشتہ روز سیکڑوں علاقہ مکینوں نے زبردست احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔مظاہرے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے علاقہ کے رہنما کارکنان اور محلہ مکینوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر اور سابقہ ا±میدوار عبدالستار بروہی ، غنی آباد ویلفر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری پیر بخش چنا ، واحد بخش، محمد سلیم،دلبر خان اور جمال دین سمیت دیگر افراد نے بتایا کےMDA کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اپنے بھائی اور اسکے کارندوں کے ہمراہ بھاری مشینری کے ذریعے گوٹھوں میں داخل ہوئے اور مرکزی مسجد کو شہید کرنے کے علاوہ درجنوں مکانات بھی مسمار کردئیے۔اطلاع ملتے ہی علاقہ مکین موقع پر پہنچ گئے اور سخت احتجاج کیا جس پر مذکورہ افراد موقع سے فرار ہوگئے۔متاثرین کہ مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے رہائشی مکانات گرانے کے واضح احکامات کے باوجود اسسٹنٹ ڈائریکٹر رہائشی گوٹھوں اور مسجد مسمار کرنے میں مصروف ہیں۔متاثرین نے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی ہے کہ مسجد کو شہید اور رہائشی مکانات مسمار کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور اس کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور متاثرین کو تحفط فراہم کیا جائے۔

(203 بار دیکھا گیا)

تبصرے