Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

صنم بھٹو پاکستان پہنچ گئیں، بھانجے بلاول سے ملاقات

ویب ڈیسک اتوار 23 دسمبر 2018
صنم بھٹو پاکستان پہنچ گئیں، بھانجے بلاول سے ملاقات

کراچی۔۔۔۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سابق رہنمااور وزیراعظم بینظیر بھٹو کی ہمشیرہ صنم بھٹو پاکستان پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے اپنے بھانجے اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے۔پی پی پی کے ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی میں قائم بلاول ہاؤس میں صنم بھٹو اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پارٹی قیادت پر دائر مقدمات اور مستقبل کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔پارٹی ذرائع کے مطابق سینئر رہنماؤں نے آصف زرداری کی گرفتاری کی صورت میں صنم بھٹو کو پارٹی میں اہم کردار دینے کی تجویز دے رکھی ہے۔ذرائع کے مطابق پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے تجویز دی تھی کہ آصف علی زرداری کی ممکنہ گرفتاری کے بعد صنم بھٹو کو میدان میں اتارا جائے۔صنم بھٹو اور بلاول بھٹو زرداری کی بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر پارٹی کے دیگر رہنما، پی پی پی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، پی پی پی خیبرپختونخوا کے صدر ہمایوں خان، پی پی پی بلوچستان علی مدد اور پی پی پی کے چیئرمین کے سیاسی سیکریٹری جمیل سومرو بھی موجود تھے۔

(270 بار دیکھا گیا)

تبصرے