Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 22 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

نصیرالدین شاہ کو اجمیر لٹریچر فیسٹیول کے افتتاح سے جبری طور پر روک دیا گیا

ویب ڈیسک اتوار 23 دسمبر 2018
نصیرالدین شاہ کو اجمیر لٹریچر فیسٹیول کے افتتاح سے جبری طور پر روک دیا گیا

اجمیر….. بھارت کے نام نہاد سیکولرازم کو بے نقاب کرنے والے معروف اداکار نصیرالدین شاہ کو اجمیر لٹریچر فیسٹیول کا افتتاح کرنے سے جبری طور پر روک دیا گیا۔عالمی میڈیا کے مطابق حکمراں جماعت بھارتی جنتا پارٹی کے مشتعل کارکنان نے عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ کو 5ویں اجمیر لٹریچر فیسٹیول کا افتتاح کرنے سے روک دیا۔ نصیرالدین شاہ کو فیسٹیول میں اپنی کتاب کے سیشن میں بھی شرکت کرنا تھی۔فیسٹیول کے آغاز پر وزیر اعظم نریندرا مودی کی جماعت کے مشتعل کارکنان نے اداکار نصیر الدین شاہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ان کی تصاویر کو نذر آتش کردیا ،ْمظاہرین نے نصیر الدین شاہ سے اپنے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا۔

فیسٹیول کی انتظامیہ کے مطابق پولیس کو ممکنہ مظاہروں سے متعلق آگاہ کردیا گیا تھا اس کے باوجود مظاہرین فیسٹیول میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے اور ہنگامہ آرائی کی۔نصیر الدین شاہ اپنا خطاب مختصر کرکے فیسٹیول سے واپس چلے گئے۔فیسٹیول کے اختتام پر اداکار نصیرالدین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس سے قبل بھی اس طرح کی باتیں کہی ہیں لیکن کبھی غدار کا لیبل چسپاں نہیں کیا گیا، نجانے اس بار کیا نیا ہوگیا۔

(230 بار دیکھا گیا)

تبصرے