Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 15 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

لگتاہے نواز شریف سالگرہ جیل میں منائیں گے

صابر علی اتوار 23 دسمبر 2018
لگتاہے نواز شریف سالگرہ جیل میں منائیں گے

کراچی۔۔۔۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا العزیزیہ اور فلیگ شپ کیس کا فیصلہ کل سنایاجائے گا’ مسلم لیگ(ن) سمیت سیاسی وغیر سیاسی حلقے نواز شریف سے متعلق احتساب عدالت کے فیصلے کے شدت سے منتظر ہیں’ مسلم لیگ(ن) اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کا سیاسی مستقبل کل پیر 24 ستمبر کو آنے والے احتساب عدالت کے فیصلے پر منحصر ہے ‘ احتساب عدالت نے نواز شریف کے وکیل کی یہ درخواست مسترد کردی تھی’ جس میں فیصلہ 24دسمبر کوموخر کرکے کسی اور تاریخ کو سنایا جائے تاکہ نواز شریف 25 دسمبر کو اپنی سالگرہ منا سکیں’ تاہم اب ایسا لگتاہے کہ نواز شریف اپنی سالگرہ جیل میں منائیں گے’ جبکہ دوسری جانب بینکنگ کورٹ نے آصف علی زرداری کی ضمانت میں 7 جنوری تک توسیع کردی ہے ‘ اس طرح لگتا ہے کہ آصف علی زرداری کویہ مہلت دے دی گئی ہے کہ وہ 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی پر گڑھی خدا بخش کے جلسے سے خطاب کرسکیں’ ذرائع کے مطابق 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی سے آصف علی زرداری کا خطاب انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا’ اگر آصف علی زرداری کو مقدمات میں ریلیف ملنے کااشارہ ملاتو ان کے خطاب میں وہ گھن گرج نہیں ہوگی ‘ جس کی توقع کی جارہی ہے’ تاہم ریلیف ملنے کا اشارہ نہ ملااور ان کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیاتو گڑھی خدا بخش میں ہونے والے ان کے جلسے کے خطاب کی نوعیت بالکل مختلف ہوگی اور آصف علی زرداری جلسے میں خطاب سے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان کرسکتے ہیں۔

(375 بار دیکھا گیا)

تبصرے