Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 21  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مشینری و آلات کی کمی ہے پھر بھی ہم کام کررہے،وسیم اختر

ویب ڈیسک اتوار 23 دسمبر 2018
مشینری و آلات کی کمی ہے پھر بھی ہم کام کررہے،وسیم اختر

کراچی۔۔۔۔میئر وسیم اختر کا کہنا ہے کہ شہر میں تجاوزات خلاف آپریشن صحیح سمت میں رواں ہے۔کراچی میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ تجاوزات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا حکم بالکل واضح ہے اس میں دو رائے نہیں ہوسکتی، کے ایم سی کے پاس مشینری و آلات کی کمی ہے پھر بھی ہم کام کررہے ہیں، متاثرین کو متبادل دکانیں فراہم کی جائیں گی، جلد ہی متاثرین کی بحالی کا کام بھی شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر سرکلر ریلوے کو بحال کرنا ہے تو ٹریکس کلیئر ہونا بھی ضروری ہے ، سرکلر ریلوے کے ٹریکس کو کلیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

(267 بار دیکھا گیا)

تبصرے