Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 17 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پریانکا کے بعد پرنیتی بھی شادی کیلئے تیار

ویب ڈیسک هفته 22 دسمبر 2018
پریانکا کے بعد پرنیتی بھی شادی کیلئے تیار

اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بعد ان کی بہن اوربالی ووڈ کی خوبرواداکارہ پرینیتی چوپڑا بھی شادی کے لیے تیارہیں۔ بالی ووڈ میں ابھی تک شادی سیزن ختم نہیں ہوا ہے پہلے دپیکا اور رنویر، پھر پریانکا چوپڑا اورنک جونزاورتین روز قبل کامیڈین کپل شرما شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ کپل کی شادی کے بعد کہا جارہا تھا کہ اب بالی ووڈ میں شادی سیزن ختم ہوگیا لیکن اب اچانک پرینیتی چوپڑا کی شادی کی خبر منظر عام پرآگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پرینیتی چوپڑا اپنے مبینہ گہرے دوست چیرٹ دیسائی کے ساتھ بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔ پرینیتی اور چیرٹ کے درمیان نزدیکیوں کی خبریں گزشتہ برس 2017ء میں آئی تھیں۔ چیرٹ کا تعلق بھی بالی ووڈ سے ہے تاہم وہ بطور اداکارنہیں بلکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر بالی ووڈ سے وابستہ ہیں۔ چیرٹ نے اداکار ہریتھیک روشن اورپریانکا چوپڑا کی 2012ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’اگنی پتھ‘ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کیا تھا‘ بعد ازاں پرینیتی اور چیرٹ 2016ء میں ایک کنسرٹ کے دوران ملے تھے اور2017ء میں دونوں ایک دوسرے کے نزدیک آئے تاہم پرینیتی نے چیرٹ کے ساتھ تعلقات پر ہمیشہ خاموشی اختیار کیے رکھی۔ پرینیتی کے مبینہ گہرے دوست چیرٹ کی اداکارہ پریانکا چوپڑااورنک جونز کی شادی کے ہرفنکشن میں بالکل فیملی ممبر کی طرح شرکت نے ان افواہوں کو تقویت دے دی ہے کہ وہ اور پرینیتی ایک دوسرے کے انتہائی نزدیک ہیں اور دونوں جلد شادی کرنے والے ہیں۔ چیرٹ پریانکا کی فیملی فوٹومیں بھی پرینیتی کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔دوسری جانب اداکارہ نے واضح کردیا ہے کہ یہ سب خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔پرینیتی نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب کبھی شادی کریں گی تو خوشی سے اپنی شادی کا اعلان کریں گی۔ پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ لوگ اب انہیں پریانکا چوپڑا کی کزن کے طور پر نہیں جانتے بلکہ ایک اداکارہ کے طور پر جانتے ہیں۔

(191 بار دیکھا گیا)

تبصرے