Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 27 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سونیا حسین کے بڑھتے جارہے ہیں فین

عاصم رحمانی هفته 22 دسمبر 2018
سونیا حسین کے بڑھتے جارہے ہیں فین

سونیا حسین پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک انتہائی باصلاحیت اداکارہ، ماڈل، میزبان اور وی جے ہیں۔ سات سال قبل جب اداکارہ سونیا حسین پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا حصہ بنیں، تب سے اب تک پروجیکٹس کے بہترین انتخاب کے باعث وہ اپنے لیے مضبوط جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔ٹیلی ویژن پر کئی ڈراموں میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے علاوہ سونیا حسین کو پاکستان فلم انڈسٹری کا بھی ایک بہترین اثاثہ مانا جاتا ہے۔ سونیا حسین کی پہلی فلم ’مور‘تھی، جسے جامی نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ کراچی سے تعلق رکھنے والی سونیا حسین 15جولائی 1991ء کو پیدا ہوئیں۔ ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کرنے کے بعد انھوں نے کراچی یونیورسٹی سے MBAکی ڈگری حاصل کی، اس طرح سونیا حسین کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی چند اعلیٰ تعلیم یافتہ اداکارائوں میں ہوتا ہے۔ سونیا حسین نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز 2011ء میں 20سال کی عمر میں کیا اور اپنی بے شمار فنکارانہ صلاحیتوں کے باعث انہوں نے جلد ہی انڈسٹری میں اپنے لیے ایک مقام بنا لیا۔ 2014ء میں انہوں نے واصف محمد سے شادی کرلی۔ سونیا حسین خواتین کے حقوق پر یقین رکھتی ہیں اور خواتین کے مسائل پر بات کرنے سے نہیں گھبراتیں۔ انہوں نے اپنے ایک ڈرامے میں ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا، جس کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوجاتی ہے اور پھر وہ کس دلیرانہ انداز میں اس مسئلے کامقابلہ کرتی ہے۔ سونیا حسین پہلے تو یہ کردار ادا کرنے سے خوفزدہ تھیں، تاہم اب وہ خوش ہیں کہ انہوں نے یہ کردار ادا کیا۔ سونیا حسین جہاں اپنے ایکٹنگ کیریئر میں شاندار انداز میں آگے بڑھ رہی ہیں، وہیں ان کا فیشن بھی قابل تعریف ہے اور ایسا کہنا غلط نہ ہوگا کہ ان کا شمار پاکستان کی اسٹائل آئیکونز میں ہوتا ہے۔ سونیا حسین ٹیلی ویژن کی طرح، فلموں میں بھی مضبوط کردار ادا کرنے کی خواہاں ہیں اور وہ محض ایک شو پیس نہیں بننا چاہتیں۔

(129 بار دیکھا گیا)

تبصرے