Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 21 جنوری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News | Best Urdu Website in World

دپیکا اور کترینہ میں سرد جنگ ختم

ویب ڈیسک هفته 22 دسمبر 2018
دپیکا اور کترینہ میں سرد جنگ ختم

بھارتی فلم انڈسٹری کی دو صف اول کی اداکاراؤں دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کے درمیان گزشتہ کئی برس سے جاری سرد جنگ کا بالآخر خاتمہ ہوگیا۔ نامور بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور دپیکا پڈوکون کے درمیان اداکار رنبیر کپور کی وجہ سے گزشتہ کئی سال سے سرد جنگ جاری تھی تاہم کترینہ نے دپیکا کے استقبالیے کی تقریب میں شرکت کرکے اس سرد جنگ کا خاتمہ کردیا۔ دپیکا پڈوکون نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں اپنے اور کترینہ کے تعلقات کے حوالے سے کہا کہ میں نے کترینہ کے ساتھ امن قائم کرلیاہے، میرے دل میں کترینہ کے لیے بطور آرٹسٹ اور بطور انسان بہت عزت ہے۔ کترینہ ہمارے(میرے اور رنویر کے) استقبالیے میں آئیں‘ اس بات کی مجھے بہت خوشی ہے۔ دپیکا نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ سے کترینہ کی مداح رہی ہیں۔دپیکا پڈوکون نے کہا کہ میں نے کترینہ کے ساتھ امن قائم کرلیاہے، میرے دل میں کترینہ کے لیے بطور آرٹسٹ اور بطور انسان بہت عزت ہے۔ اس سے قبل کترینہ کیف نے دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ کے استقبالیے میں شرکت کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے تقریب میں بہت اچھا وقت گزارا اور وہ سب سے آخر میں تقریب سے روانہ ہوئی تھیں۔ کترینہ کے استقبالیے میں شرکت نے ثابت کردیا تھا کہ دونوں اداکاراؤں نے اپنا ماضی پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کرلیا ہے اوراپنے ماضی کی تلخ یادیں بھلادی ہیں۔ واضح رہے کہ کترینہ کیف اور دپیکا پڈوکون کے درمیان تنازعے کی وجہ اداکار رنبیر کپور تھے جن کا تعلق پہلے دپیکا پڈوکون سے تھا۔ بعد ازاں انہوں نے دپیکا پر کترینہ کو ترجیح دے کر ان کے ساتھ رہنا شروع کردیاتھا اور یہیں سے دونوں اداکاراؤں کے درمیان کشیدگی کاآغاز ہوا تھا تاہم گزشتہ برس اداکارہ کترینہ کیف اوررنبیر کپور کے درمیان بھی علیحدگی ہوگئی تھی۔ایک انٹرویو کے دوران کترینہ کیف محبت اور شادی کے حوالے سے کیا سوچ رکھتی ہیں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ نے شرارتی انداز میں کہا کہ ہاں انہیں محبت ہے اور ان کے کسی سے تعلقات بھی ہیں، تاہم وہ کوئی مرد یا خاتون نہیں بلکہ کپڑے ہیں۔اداکارہ نے وضاحت کی کہ وہ اپنے لباس اور ڈریسنگ کے حوالے سے زیادہ فکر مند رہتی ہیں، اس وجہ سے وہ ہمیشہ کپڑوں سے متعلق سوچتی رہتی ہیں۔ کترینہ نے رنبیر کپور سے ہوئے بریک اپ کے حوالے سے بھی بات کی۔کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ ’شاید زندگی میں پہلی مرتبہ میں نے خود پر فوکس کیا ہوگا، اور جب آپ خود پر فوکس کرتے ہیں تو ہی اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ آپ خود کو جانتے ہی نہیں ہیں‘۔کترینہ کیف نے کہا کہ انسان کی زندگی میں ہر چیز یا کام کا ایک خاص وقت ہوتا ہے اور وہ سمجھتی ہیں کہ اس وقت ان کی زندگی کا وقت صرف کام کے لیے ہے۔ کترینہ کیف کے مطابق محبت یا تعلقات ایک ایسی چیز ہے، جس کے لیے انسان کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں ہوتا، یہ سب اس وقت خود بخود ہوجاتا ہے، جب قدرت چاہتی ہے۔

(87 بار دیکھا گیا)

تبصرے