Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 27 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بپاشا ٹی وی شوز میں کام کریں گی

ویب ڈیسک هفته 22 دسمبر 2018
بپاشا ٹی وی شوز میں کام کریں گی

نامور بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو جلد ٹی وی شو کی میزبانی کرتی نظر آئیں گی۔ دو برس قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی نامور اداکارہ بپاشا باسو آخری بار 2015ء میں ہارر فلم ’الون‘ میں نظر آئی تھیں تاہم شادی کے بعد وہ کسی بڑے پراجیکٹ میں نظر نہیں آئیں۔ میڈیا میں ان کی غیر موجودگی کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ شاید انہیں فلموں میں کام نہیں مل رہا اس لیے وہ بڑے پردے سے دور ہیں تاہم اب بپاشا باسو بہت جلد چھوٹی اسکرین پر ٹی وی شو کی میزبانی کرتی نظر آئیں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بپاشا باسو امریکن ٹی وی شو ’مین اینف‘ کے ہندی ورژن میں بطور میزبان نظر آئیں گی، جس میں وہ بالی ووڈ کی معروف شخصیات کو مدعو کرکے ان کی نجی زندگی اور ان کے ساتھ پیش آنے والے جنسی ہراسانی کے واقعات وغیرہ سے متعلق سوالات پوچھیں گی۔ علاوہ ازیں بپاشا اپنے شو میں آنے والے مہمانوں سے ان سماجی موضوعات پر بھی بات کریں گی جن کے بارے میں لوگ عموماً عوامی مقامات پر بات نہیں کرتے اور لوگوں میں ان سماجی موضوعات سے متعلق شعور اجاگر کریں گی۔ بپاشا باسو کا کہنا ہے کہ یہ شو کرنے کا بہترین وقت ہے، ابھی تک شو کا کوئی نام فائنل نہیں ہوا تاہم شو اگلے سال کے وسط تک نشر کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بپاشا باسو 3 سال کے وقفے کے بعد ہدایتکار بھوشن پٹیل کے بینر تلے بننے والی فلم’عادت‘کے ساتھ دوبارہ فلم انڈسٹری میں واپسی کر رہی ہیں، فلم میں بپاشا اپنے شوہر کرن سنگھ گرور کے ساتھ دکھائی دیں گی۔ فلم میں اپنے کردار پر بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم میں میرا کردار ایک جاسوس نیہا سنگھ کا ہے جو لندن پو لیس کے ساتھ کام کرتی ہے، بطور اداکار اسکرپٹ اور کردارکا جاندار ہونا سب سے اہم ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم’عادت‘کو اس کی سنسنی خیز کہانی کی وجہ سے منتخب کیا۔ دوسری جانب بپاشا باسو نے بھارتی میڈیا کو اپنی خوشحال شادی شدہ زندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے شادی کی تیاری کرتے ہوئے کبھی ایسا نہیں لگا کہ میں اپنی شادی کی تیاری کر رہی ہوں بلکہ ہمیشہ مجھے ایسا لگا کہ میں کسی فلم میں دلہن کا کردار نبھانے کی تیاری کر رہی ہوںاور مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں کسی فلم میں بیوی کا کردار ادا کر رہی ہوں۔ بپاشا باسو کا کہنا تھا کہ اپنے قریبی دوست سے شادی کرنے سے زیادہ خوب صورت کچھ ہو ہی نہیں سکتااور ہم دونوں اپنی ازدواجی زندگی سے بہت خوش بھی ہیں۔ یاد رہے کہ بپاشا باسو 7جنوری 1979ء کو بھارت کے شہر نئی دہلی میں پیدا ہوئیں۔انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا، پھر بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا اور ایک کے بعد ایک کامیاب فلمیں دیں۔انہوں نے ہندی زبان کے علاوہ تامل بنگالی اور تلگو زبان کی فلموں میں بھی کام کیا۔

(118 بار دیکھا گیا)

تبصرے