Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 07 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کورنگی میں خواتین پولیس پر مشتمل ایک نئی فورس تیار

قومی نیوز هفته 22 دسمبر 2018
کورنگی میں خواتین پولیس پر مشتمل ایک نئی فورس تیار

کراچی…. خواتین پولیس پر مشتمل سندھ پولیس کی تاریخ کی پہلی اینٹی رائٹس پلاٹون تشکیل دیدی گئی، ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی میں خواتین پولیس پر مشتمل پہلی اینٹی رائٹس پلاٹون تیار، آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ پولیس کے دیگر تمام اضلاع میں بھی خواتین پولیس پر مشتمل اینٹی رائٹس پلاٹونز تیار کی جائیں۔ ترجمان سندھ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی رہنما ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی کورنگی علی رضا نے پہلے مرحلے میں 25 خواتین پولیس افسران و اہلکاروں پر مشتمل سندھ پولیس کی تاریخ کی پہلی اینٹی رائٹس پلاٹون کو باقاعدہ تیار کرکے انکی تربیت اور ریفریشر کورسز کا آغاز کردیا ہے۔جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید ایک پلاٹون کی تیاری بھی جلد ہی متوقع ہے۔آئی جی سندھ نے ایس ایس پی کورنگی کی اس حوالے سے جملہ کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سراہا اور شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر اضلاع میں بھی خواتین پولیس کی دستیاب افرادی قوت کو سامنے رکھتے ہوئے باقاعدہ تربیت/ریفریشرکورسز پر مشتمل اینٹی رائٹس پلاٹونز تیار کی جائیں تاکہ پولیس کے آپریشنل اور انویسٹی گیشن امور میں خواتین پولیس کی خدمات کے ساتھ ساتھ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے مؤ ثر طور پر نمٹنے کے لئے خواتین پولیس پر مشتمل اینٹی رائٹس پلاٹونز کو بھی استعمال میں لایا جاسکے۔

(268 بار دیکھا گیا)

تبصرے