Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 07 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

متحدہ وفد کی شاہ محمود سے ملاقات، تحفظات سے آگاہ کردیا

قومی نیوز هفته 22 دسمبر 2018
متحدہ وفد کی شاہ محمود سے ملاقات، تحفظات سے آگاہ کردیا

ملتان…. وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے گزشتہ روز ملاقات کی ‘ وزیر خزانہ اسد عمر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال‘ ایم کیو ایم اور حکومت کے مابین تعاون کے فروغ سمیت اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفد کی قیادت کی‘ وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم بھی ہمراہ تھے۔ ملاقات کے دوران پی ٹی آئی اورایم کیوایم کے مابین طے شدہ معاہدات پرعملدرآمد کے حوا لے سے مشاورت بھی کی گئی۔ایم کیو ایم کے وفد نے وزیر خارجہ کو طے شدہ معاہدے کے نکات پر عملدرآمد نہ ہونے کے حوالے سے اپنی شکایات سے بھی آگاہ کیا جبکہ سندھ میں پی ٹی آئی کے رہنمائوں کے بیانات بھی زیر بحث آئے۔ فریقین نے ملک کے وسیع ترمفاد‘پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے مشترکہ کاوشوں کوبروئے کارلانے کے عزم کا اعادہ کیا-

(276 بار دیکھا گیا)

تبصرے