Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 07 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عالمی کتب میلہ بڑی عید ہے

وسیم خان هفته 22 دسمبر 2018
عالمی کتب میلہ بڑی عید ہے

کراچی…. صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ کراچی کی طرح سندھ کے دیگر شہروں حیدرآباد ‘ لاڑکانہ ‘میر پورخاص اور سکھر میں بھی عالمی کتب میلے کا انعقاد ہوسکے‘ کتاب کا کوئی نعم البدل نہیں ہے ،کتاب کی خریدو فروخت کو فروغ دیں، کتاب نے دنیا بدلی ہے ‘ عالمی کتب میلہ کتابیں پڑھنے والوں کے لیے بڑی عید ہے ‘ آئندہ سال سے محکمہ تعلیم وثقافت بھی کراچی کتب میلے میں بھرپور شرکت کریں گے‘ محکمے کی طر ف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرتا ہوں‘ تمام بڑے اسکولز ‘ کالجز میں بھی اس قسم کے کتب میلے ریگولر بنیادوں پر منعقد کئے جائیں گے ‘ وہ اس وقت بھی خود کو ابھی محفل مکتب سمجھتے ہیںاور آج انہیںیہاں کتب میلے میں آنے کے بعد طالب علمی کا زمانہ یا د آگیا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے بطور مہمان خصوصی کراچی ایکسپوسینٹر میں 14 واں کراچی بین الاقوامی کتب میلہ 2018 ء کی افتتاحی تقریب میں کیا‘ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل‘ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر عامر خان‘ ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن ‘ ڈاکٹر فاطمہ حسن ‘ قاضی اسد عابد‘ امداد حسین‘ سحر انصاری ‘ محمود شام ‘اویس مرزا جمیل ‘ عزیر خالد‘ امینہ سید‘ وقار متین‘ ایم اقبال غازیانی‘ اقبال صالح محمد‘ ندیم اختر‘ کامران نورانی‘ سلیم عبدالحسن ‘ سید ناصر حسین ‘ ندیم مظہر اور معروف ادبی‘ سیاسی مذہبی اورسماجی وثقافتی شخصیت بھی موجود تھیں۔

(320 بار دیکھا گیا)

تبصرے