Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بار بار دبئی سمیت بیرون ملک چکر لگانے والوں کی نگرانی

ویب ڈیسک هفته 22 دسمبر 2018
بار بار دبئی سمیت بیرون ملک چکر لگانے والوں کی نگرانی

کراچی….محکمہ کسٹمزنے منی لانڈرنگ ،حوالہ ہنڈی کے کاروباراورکھیپیوں کے ذریعے کی جانے والی اسمگلنگ کے خلاف کراچی ایئرپورٹ کریک ڈائون شروع کردیاہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آرکی جانب سے احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ ایسے مسافروں کی سخت چیکنگ کی جائے۔ جنھوں نے ایک سال کے عرصہ کے دوارن بیروں ملک متعددبارچکرلگائے ہیں جس پر کراچی ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمزافسران کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی سخت چیکنگ کا سلسلہ شروع کردیاہے۔ محکمہ کی جانب سے ایسے مسافروں کو روک کران کے پاسپورٹ ضبط کئے جارہے‘ جنہوں نے ایک سال سے عرصے کے دوران دبئی سمیت دیگرممالک کے بیشترچکرلگائے ہیں جبکہ تحقیقات سے اس امرکی نشاندہی ہوئی ہے کہ دبئی یا دیگر ممالک میں متعدد بار جانے والے مسافروں کی جانب سے کسی قسم کی ٹیکس ریٹرن بھی جمع نہیں کروائی جاتی جبکہ بیرون ملک کے ایک چکرپر لاکھوں روپے کے اخراجات ہوتے ہیں۔ذرائع کاکہناہے کہ اسمگلروں کی جانب سے ان کو آلہ کاربناکر کچھ رقم کے عوض کھیپیوں کے طور پر استعمال کرکے غیرملکی کرنسی اشیاء کی اسمگلنگ کی جاتی ہے۔ذرائع نے مزید بتایاکہ محکمہ کسٹمزکے افسران نے دبئی سے آنے والے بدراوربرکت سمیت ایسے متعددمسافروں کے پاسپورٹ اپنی تحویل میں لے کرتحقیقات شروع کردی ہے کیونکہ ان مسافروں نے ایک سال کے عرصہ میں دبئی سمیت دیگرممالک کے متعددچکرلگائے ہیں۔واضح رہے کہ ملک میں حوالہ ہنڈی اوراسمگلنگ کے باعث ملکی معیشت کو کافی نقصان پہنچایاجارہے جس پر حکومت کی جانب سے اسمگلنگ اورحوالہ ہنڈی کی حوصلہ شکنی کے لئے یہ اقدام اٹھایاگیاہے-

(166 بار دیکھا گیا)

تبصرے