Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 27 مارچ 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

فرحان علی قادری اور علیزہ خان نے بہت جلد ہی ثنا خوانی میں بنایا اپنا مقام

عاصم رحمانی هفته 22 دسمبر 2018
فرحان علی قادری اور علیزہ خان نے  بہت جلد ہی ثنا خوانی میں بنایا اپنا مقام

پاکستان کے معروف نعت خواں فرحان علی قادری نے پوری دنیا میں اپنا ایک منفرد مقام بہت کم عمری میں حاصل کیا، جبکہ علیزہ خان نے پاکستان میں بہت جلد ہی ثنا خوانی میں اپنا مقام بنایا اور عنقریب وہ اپنا نیا البم ملک بھر میں متعارف کروائیں گی۔جبکہ فرحان علی قادری ’’نور والا آیا ہے‘‘ کے نعت سے شہرت پانے والے معروف کمسن نعت خواں فرحان علی قادری کا شمار ان لوگوں میں کیا جاتا ہے جنہیں اللہ تعالی نے خوبصورت آواز کی نعمت سے نوازا ہے۔فرحان علی قادری اکتوبر 1995ء کو جیکب آباد میں پیدا ہوئے۔ا ن کے والد کا نام فضل محمد ہے اور بنیادی طور پر بلوچ قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔فرحان علی قادری کو بچپن ہی سے نعت خوانی کا شوق تھا اور اسکول میں ہونے والی میلاد کے محفلوں میں حصہ لیتے تھے‘ فرحان علی کو شہرت اس وقت ملی جب انہوں نے پانچ سال کی عمر میں مشہور نعت ’’نور والا آیا ہے‘‘ سنایا۔ فرحان علی کو نہ صرف ضلعی بلکہ صوبائی اور ملکی سطح پر بھی ایوارڈز ملے ہیں۔انہوں نے پاکستان کے علاوہ دنیا کے کئی ممالک میں لائیو پرفارم بھی کیا ہے جن میں کویت، سعودی عریبیہ اور مراکش وغیرہ شامل ہیں۔ فرحان علی قادری نے پاکستان میں نعت خوانی کے کئی لائیو کنسرٹ بھی کیے ہیں اور اس کے علاوہ کئی البم بھی ریلیز ہو چکے ہیں۔ فرحان علی کو اردو کے علاوہ پنجابی اور سرائیکی زبان میں بھی نعت خوانی پر عبور حاصل ہے جبکہ وہ بنگالی زبان میں نعت پڑھ چکے ہیں۔معروف نعت خواں فرحان علی قادری پرایک مرتبہ قاتلانہ حملہ ہوچکاہے جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے۔ فرحان علی قادری کی جو نعتیں سب سے زیادہ پسند کی گئیں یا سنی گئیں ان میں تیرا میلاد میں کیوں نہ مناواں یا رسول اللہؐ‘ آمنہ کا لعل آیا‘ہم فقیروں کو مدینے اور تاجدارِ حرم سلام شامل ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں نعت خواں محمد فرحان علی قادری نے کہا ہے کہ نعت خوانی اللہ اور اس کے حبیبﷺ کی عطا کردہ ایک عظم نعمت ہے جس کا شرف گنے چنے لوگوں کو نصیب ہوتا ہے۔ اس میدان میں کسی کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

(137 بار دیکھا گیا)

تبصرے